Book Name:Jahan Chah Wahan Rah
ہوتاہے ۔([1])
3۔بعض کمزورلوگ مسلسل کوشش کرکے کامیابی حاصل کرلیتے ہیں اورتاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں ۔([2])
4۔کسی دینی کام کی ترقّی کے لیے کوئی مُہِم شروع کرنی ہوتو بھرپورجوش وجذبےسے ابتِداکی جائے، کچھ دن گُزرنے کے بعد وہ خود ہی نارمل ہوجاتی ہے ۔اگر شُروع ہی نارمل اندازمیں کی جائے تو اس میں کامیابی کا معیاربہت نیچے آجاتاہے ۔([3])
5۔جو دنیابھرمیں دینی کام کرناچاہتاہے،لوگوں کو بدلنا چاہتاہے، اُسے سیرتِ مصطفی(صلی اللہ علیہ و اٰلہ ٖوسلم)کا مُطالَعہ اور اس پر عمل کرنا ہوگا۔([4])
6۔کامیابی حاصل کرنے کےلیے ناکامی کے اسباب سے آگاہی ضروری ہے(مثلاً کامیابی کے حُصول کی کوشش ترک کردینا ،اپنی ناکامی کا ذمہ داردوسروں کو قراردینا،صحیح وقت کا تعین نہ ہونا اورفیصلوں میں تاخیرکرنا،پلاننگ کی کمی ،لاپرواہی،خوف، ڈر اور نااُمیدی ،اعتماد میں کمی، بِلاوجہ کی سوچیں،فرداورکام کا غلط انتخاب،دُعا کا ترک کردینا،اپنی سوچ اورسمت کا درست نہ ہونا،مستقل مزاجی کی کمی ،ناکام لوگوں کے ساتھ بیٹھنا وغیرہ) ([5])
[1]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ،17تا20 صفرالمظفر 1445ھ بمطابق 4تا7ستمبر2023ء
[2]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ،10رمضان المبارک1445ھ بمطابق 20مارچ 2024ء
[3]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ،10تا15 ذیقعد شریف1445ھ بمطابق 19تا24مئی2024ء
[4]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ،10تا15 ذیقعد شریف1445ھ بمطابق 19تا24مئی2024ء
[5]... مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ،15تا19 رجب شریف1445ھ بمطابق 27تا31جنوری2024ء