Jahan Chah Wahan Rah

Book Name:Jahan Chah Wahan Rah

سِرے سے ہی ترک کر دیا جائے ۔حالات جیسے بھی ہوں،کوئی بھی آزمائش آ جائے  دینی کاموں میں حصہ لینے کی سچی کوشش ہونی چاہئے۔دینی کاموں میں شرکت کو  اپنی سعادت سمجھنا چاہئے اور خوب بڑھ چڑھ کرنیکی  کا کام کرتے رہنا چاہئے۔ اللہ والوں کا یہی طریقۂ  کار رہا ہے کہ آزمائش کے باوجود نیکی کی دعوت  کا فریضہ ادا کرتے تھے، خود ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و اٰلہ ٖوسلم نے دعوتِ دین میں رکاوٹوں کے باوجود   اسلام کی ترویج کا کام جاری رکھا ۔چنانچہ ؛

آزمائش کے باوجود نیکی کی دعوت دینا

حضرت ربیعہ بن عِباد دِیلی  رضی اللہ عنہ اسلام لانے کے بعد زمانۂ  جاہلیت کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں نے ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا کہ  لوگ نبیِ اَکْرَم ،     رسولِ مُحتشم صلی اللہ علیہ و اٰلہ ٖوسلم کے اردگرد جمع تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و اٰلہ ٖوسلم اُن سے فرمارہے تھے:”   يَااَيُّهَا النَّاسُ قُوْلُوْا لَا اِلٰهَ اِلاَّ اللَّهُ تُفْلِحُوا “اے لوگو !   لَااِلٰہَ اِلَّا اللہ کہو،   فلاح پاجاؤگے۔ جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و اٰلہ ٖوسلم کے پیچھے بھینگی آنکھوں والا شخص کھڑا تھا جس کے سر پر دوچوٹیاں تھیں وہ لوگوں سے کہہ رہا تھا :   یہ بے دین ،    جھوٹا ہے۔ آپ علیہ الصلوۃ والسّلام  جہاں جاتے یہ بھی پیچھے پیچھے جاتا ۔   میں نے لوگوں سے اس شخص کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ یہ آپ کا چچا ابولہب ہے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو!  آپ  صلی اللہ علیہ و اٰلہ ٖوسلم کے   تبلیغِ دین کے مبارک انداز  سے چند  چیزیں  سیکھنے کو ملتی ہیں  کہ نیکی کی دعوت میں پختہ عزم رکھا جائے ، مستقل مزاجی کے ساتھ نیکی کی دعوت دی  جائے، اگر کوئی نیکی کی دعوت دیتے وقت رکاوٹ حائل ہو بھی


 

 



[1]... مسند امام احمد، مسند الکوفیین ،حدیث ربیعۃ بن عباد الدیلی،  7    /270، حدیث:19520،بتقدمٍ ومتاخرٍ