Book Name:Jahan Chah Wahan Rah
جائے، کوئی آزمائش آ بھی جائے تو اس کو نظر انداز کیا جائے،اپنی دعوت کو جاری رکھا جائے کہ نیکی کی دعوت کا کام سب سے بڑی عبادت ہے چنانچہ اللہ پاک کا ارشاد ہے :
وَ مَنْ اَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّنْ دَعَاۤ اِلَى اللّٰهِ وَ عَمِلَ صَالِحًا (پ24، حم سجدہ:33)
ترجَمۂ کنز العرفان: اور اس سے زیادہ کس کی بات اچھی جو اللہ کی طرف بلائے اور نیکی کرے ۔
اس آیت کی تفسیر میں ہے : دینِ حق کی دعوت دینا سب سے بڑی عبادت اور سب سے اہم اطاعت ہے اور اس سے زیادہ کسی کی بات اچھی نہیں جو اللہ پاک کی توحید اور عبادت کی طرف بلائے اور نیک کام کرے ۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ارادے کی مضبوطی انسان کو ہر مشکل کا مقابلہ کرنے، ہر رکاوٹ کو عبور کرنے، اور اپنے مقصد کے حصول کے لیے مستقل مزاج رہنے کی طاقت دیتی ہے۔آئیے اس حوالے سے امیرِ اہلسنت کے مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول سنتے ہیں :
مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
1۔مستقل مزاجی کے ساتھ دینی کام کیجئے ،اپنے اَہداف کو حاصل کرنے کے لیےمسلسل کوشش جاری رکھیں۔([2])
2۔دُھن اورکڑھن دونوں اللہ پاک کی دَین ہے،دِینی کام دُھن اورکڑھن سے ہی