Buray Guman Ke Nuqsanat

Book Name:Buray Guman Ke Nuqsanat

مسلمان بھائیوں سے  حسنِ ظن رکھیں ، بغیر تحقیق کسی فرد کے بارے میں کوئی رائے قائم نہ کریں، اپنی گفتگو  کے ذریعے دوسرے مسلمانوں کو شکوک وشبہات میں مبتلا کرکے دینی کاموں کو نقصان پہنچانے کا ذریعہ نہ بنیں ، باہمی اختلافات کو  تنظیمی اصولوں  کی روشنی میں حل  کریں۔اے کاش  ہمارا یہ ذہن بن جائے کہ میرے کسی قول یا فعل سے دین کی خدمت کرنے والی اس پیاری تنظیم دعوتِ اسلامی کی کو نقصان نہ پہنچے ، اس کی ساکھ پر کوئی حرف نہ آئے ،اس کا دینی کام نہ رُکے ۔اس کے لئے ہمیں اسلامی تعلیمات پر مضبوطی سے عمل  کرنا ہوگا،باطنی امراض پر قابو پانا ہوگا  اور اپنے دل  میں پیدا ہونے والے خیالات کو پاک کرنا ہوگا۔اللہ پاک  ہمارے دلوں کو پاک کر ے  اور ہمیں تمام تر باطنی بیماریوں سے محفوظ رکھے۔

اٰمین بِجاہِ خاتَم النبیّٖن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم