Book Name:Buray Guman Ke Nuqsanat
رہتا ہے ، بعض اوقات یہ اپنے ان خیالات کے سبب دوسروں کو بھی اپنا ہمنوا بنا لیتا ہے ، یوں ادارے یا تنظیم میں گروپ بندیوں ، چہ مگوئیوں اور سازشوں کی فضا قائم ہوجاتی ہے۔
اداروں اور تنظیموں میں کئی کام ٹیم ورک سے ہوتے ہیں اور کئی کام دوسروں پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے حوالے کئے جاتے اور ذمہ داریاں دی جاتی ہیں ، بدگمانی کا عادی شخص ہمیشہ دوسروں پر عدمِ اعتماد کا اظہار کرتا ہے کہ نہیں فلاں شخص یہ کام نہیں کرسکتا ، اس میں یہ صلاحیت نہیں ، اُس میں کہاں یہ بات کہ وہ یہ کرسکے وغیرہ ، ایسا شخص دوسروں کے معاملے میں ہمیشہ غیر مطمئن رہتا ہے اور یوں کئی اہم کام تاخیر کا شکار رہتے ہیں ۔
شکی مزاج شخص اپنی عادت کی وجہ سے ادارے یا تنظیم میں موجود قابل، مخلص یا ذہین افراد کی نیتوں پر بھی بدگمان رہتا ہے۔بعض اوقات ایسی چیزیں سامنے آنے پر قابل اور مخلص افراد دل برداشتہ ہو کر تنظیم/ادارہ چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔
تنظیم کی ساکھ کمزور ہوجاتی ہے۔
بدگمانیوں کا بازار گرم کرنے والا شخص بسا اوقات تہمتوں کا سلسلہ شروع کردیتا ہے جس کی وجہ سے جھگڑے اور اختلافات بڑھ جاتے ہیں ، یہ چیزیں عوام الناس کو تنظیم سے متنفر کرنے کا باعث بنتی ہیں اور یوں تنظیم کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! جب تک شریعت اجازت نہ دے ہمیشہ ہر حال میں اپنے