Book Name:Buray Guman Ke Nuqsanat
آئیے ان میں سے چند سنتے ہیں :
ذہنی بے سکونی: بدگمانی انسان کو مسلسل شک، بے چینی اور وسوسوں میں مبتلا رکھتی ہے، جس سے ذہنی سکون ختم ہو جاتا ہے۔
تعلقات میں خرابی آنا: بدگمان اور شکی مزاج انسان اپنی گفتگو میں بھی دوسروں پر شکوک وشبہات کا اظہار کرتا رہتا ہے ، جس سے اس کے تعلقات بگڑتے اور لوگ اس سے دور ہوتے ہیں ۔
عزت ووقار میں کمی : اس شخص کی عزت ووقار دوسروں کی نظروں میں کم ہوجاتی ہے اور یوں اس کی ساکھ کمزور ہوجاتی ہے ۔
نامناسب /غلط فیصلے کرنا : ایسا شخص اعتماد کی دولت سے محروم ہوتا ہے ، ایسی صورت میں وہ شخص ایسے فیصلے بھی کر گزرتا ہے جو نقصانات کا سبب بنتے ہیں ۔
پیارے اسلامی بھائیو! بدگمانیاں پالنے والا انسان جس طرح اپنی شخصیت اور عزت ووقار کو نقصان پہنچاتا ہے اسی طرح ایسا شخص اگر کسی بڑے عہدے پر فائز ہو ، کسی ادارے یا تنظیم میں نمایاں مقام رکھتا ہو تو وہ اپنی اس عادت کی وجہ سے اپنے ادارے یا تنظیم کو بھی نقصان پہنچاتا ہے ۔ آئیے اس کی چند مثالیں سنئے !
کسی ذمہ داری پر فائز شکی مزاج انسان بلاوجہ ہر ایک کے بارے میں بدگمانیاں پالتا