Yadgari e Ummat Per Lakhon Salam

Book Name:Yadgari e Ummat Per Lakhon Salam

کہ نبی ِانور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ایک اُمّتی کو دوزخ میں جاتے ہوئے ملاحظہ کرکے نبیِّ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اس کی جانب متوجہ کرکے اس کی مدد کریں گے۔

          یہ بھی پتہ چلا کہ بارگاہِ الٰہی میں پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا کتنا عالی شان مقام ہے، یقیناً یہ اللہ پاک کا  کرم ہے۔

          یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا  عرش کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرنا، بارگاہِ الٰہی میں عرض کرنے کے لیے  ہے، یہ نہیں کہ مَعَاذَ اللہ ،اللہ  پاک عرش پر ہوگا اور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم اُسے اشارہ کر یں گے کیونکہ اللہ پاک تو مکان  و سمت(Direction ) سے پاک ہے،اُس کاکلام بھی آواز سے پاک ہے، وہ ایسا ہے جیسا اُس کی شان کو لائق ہے۔

 اس روایت سے یہ بھی معلوم ہوا!دُرُودِ پاک پڑھنے کی بہت برکتیں ہیں،درودِ پاک  پڑھنے والے جس طرح دنیا میں اس کی برکتوں سے فیض یاب ہوتے ہیں،اِنْ شَآءَ اللہ قیامت کے دن بھی ایسوں کے وارے نیارے ہوجائیں گے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پاک بارگاہ میں اُٹھتے بیٹھتے  چلتے  پھرتے الغرض ہر وَقْت(Every time)دُرُودِ پاک کے نذرانے پیش کرتے رہیں ،اِنْ شَآءَ اللہ دُرُودِ  پاک کی بَرَکت سےدنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت بھی سنور جائے گی۔

اس واقعے سےایک بات یہ بھی معلوم ہوئی کہ نبیِّ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے  اُمّتیوں سے بہت ہی زیادہ مَحَبَّت فرماتے ہیں،قیامت میں جب ہر طرف نَفْسی نَفْسی کا عالَم ہوگا،وہ دن جس کے بارے میں اللہ پاک اپنے پاکیزہ کلام قرآنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے: