Yadgari e Ummat Per Lakhon Salam

Book Name:Yadgari e Ummat Per Lakhon Salam

کےقریب کیا،میں نے سنا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے تھے:’’ربِّ اُمَّتِی اُمَّتِی‘‘(یعنی ربِّ کریم!میری اُمّت میری اُمّت)۔(مَدارجُ النُّبُوۃ،۲/۴۴۲)

اس مضمون کی ایک حدیث پاک بھی ہے جیساکہ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے: جب میری وفات ہوجائےگی تواپنی قَبرمیں ہمیشہ پکارتارہوں گا:یاربِّ اُمَّتِی اُمَّتِی (یعنی ربِّ کریم!میری اُمّت میری اُمّت)یہاں تک کہ دوسرا صُور پھُونکا جائے۔ (کنز العمال، کتاب القیامۃ، ۷/۱۷۸،حدیث:۳۹۱۰۸ )

(2)فرمانِ مولانا سردار احمدرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ

 حضرت علّامہ مولانا سردار احمدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرمایا کرتے تھے: حُضُورِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ توساری عمرہمیں اُمَّتی اُمَّتیکہہ کر یاد فرماتے رہے، قبر  انور میں  بھی اُمَّتی اُمَّتی   فرما رہے ہیں  اورحشر تک فرماتے رہیں  گےیہاں  تک کہ محشر کے روز بھی اُمَّتی اُمَّتی فرمائیں گے ۔ حق یہ ہےکہ اگرصِرف ایک باربھی اُمّتی فرمادیتےاورہم ساری زندگییانبی یانبی،یارسولَ اللہ،یاحبیبَ اللہ(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )کہتے تب بھی اُس ایک باراُمّتی کہنے کا حق ادا نہیں  ہو سکتا۔(عاشقِ اکبر، ص ۵۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

پیارے اسلامی بھائیو! نیک نمازی بننے اور ایمان کی حفاظت و مضبوطی کی فِکْر پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے! 12