Yadgari e Ummat Per Lakhon Salam

Book Name:Yadgari e Ummat Per Lakhon Salam

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)، 11ستمبر 2025ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

حدیثِ پاک سے متعلق بقیہ مدنی پھول

قرآن مجید کے بعد احکامِ شریعت کی دلیل بننے میں  حدیث ہی کادرجہ ہے۔ ( منتخب حدیثیں، ص۲۶)٭قرآن مجید و حدیث دونوں ہی دین اسلام کی مرکزی بنیاد اور احکامِ شرع کی مضبوط دلیلیں  ہیں۔( منتخب حدیثیں،ص۲۶)٭بغیر احادیث ِرسول پر ایمان لائے ہوئے نہ کوئی قرآن کے مَعانی و مَطالب کو کما حقہ سمجھ سکتا ہے نہ دین اسلام پر عمل کر سکتا ہے۔( منتخب حدیثیں،ص۳۰) ٭اسلام میں کلام اللہ (قرآن)کے بعد کلامِ رسول اللہ (حدیث) کا درجہ ہے۔(مرآۃ المناجیح،۱/۲)٭ہرانسان پرحضور عَلَیْہِ السَّلَام کی اطاعت فرض ہے اوریہ اطاعت بغیرحدیث و سنت جانے ناممکن ہے۔(مرآۃ المناجیح ،۱/۹) ٭ احادیث سے انکار کے بعد قرآن  پر ایمان کا دعوی باطل محض ہے۔(نزہۃ القاری ،۱/۶ ۳) ٭ جب تک یہ معلوم نہ ہوجائے کہ یہ واقعی حدیث مبارکہ ہے،اُس وقت تک بیان نہ کریں۔ (فیضان فاروق اعظم ،۲/۴۵۱)٭اللہ پاک کی رحمت بن کر دنیا میں تشریف لانے والے نبی  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان ہے:جب تک تمہیں یقینی علم نہ ہو میری طرف سے حدیث بیان کرنے سے بچو، جس نے جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ منسوب کیا