Book Name:Jazba e Ishq e Rasool Aur Dawat e Islami
رسول کا چراغ روشن کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کروائیےنیز ” نیک اعمال“ رسالے کے مطابِق خود بھی عمل کیجئے اور انہیں بھی کروائیے ۔ اگر اللہ پاک نے چاہا تو آپ کے اور آپ کی آنے والی نسلوں کے دلوں میں عشقِ رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ایسا جذبہ موجزن ہوگا جو زندگی کے ہر معاملے میں سنتوں کی پیروی کی طرف راغب کرے گا۔
میری آنے والی نسلیں تیرے عشق ہی میں مچلیں انہیں نیک تم بنانا مدنی مدینے والے
آئیے ! جذبۂ عشقِ رسول بڑھانے کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کے مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے لئے گئے چند اہم مدنی پھول سنتے ہیں ۔
مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول
1.تربیت صرف دینی کاموں کے مدنی پھول بتانے ،پڑھانے کا ہی نام نہیں بلکہ اس میں خوفِ خدا،عشقِ مصطفیٰ ،خیرخواہیِ مسلم کا پیکربنانا ،فرائض و واجبات کی آگاہی اوراس پرعمل پرآمادہ کرنا ، سوچوں کابدلنا وغیرہ بھی شامل ہے۔([1])
2. شعبے میں خوفِ خدا،عشقِ رسول اوردِین کی خدمت کا جذبہ رکھنے والےاسلامی بھائیوں کو تلاش کرکے انہیں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جائے۔([2])
3. محبّت جب بڑھتی اور بہت زیادہ ہوجاتی ہے تو اُسے عشق کہا جاتا ہے۔ ہمیں عشقِ رسول میں زندَگی گزارنی چاہیے ، اور عشقِ رسول کا اعلیٰ درجہ یہی ہے کہ آپ کے