Jazba e Ishq e Rasool Aur Dawat e Islami

Book Name:Jazba e Ishq e Rasool Aur Dawat e Islami

جذبۂ عشقِ رسول کیوں ضروری ہے ؟

پیارے اسلامی بھائیو! آج کے اس پُر فتن دور میں جہاں گناہوں کی بھر مار اور ہر شخص نفس وشیطان کے جال میں گرفتار ہے ، ایسے میں عشقِ رسول وہ جذبۂ صادق ہے جو ایک مسلمان کی زندگی کو سنتوں کے مطابق ڈھالنے اور اسے گمراہی سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتا  ہے ۔جذبۂ  عشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   ایک ایسی روشنی ہے جو مسلمانوں کو پستی ، زوال اور گمراہی کے گڑھے سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ جذبہ ایک ایسی روحانی قوت عطا کرتا ہے جو انسان کو نیکی، تقویٰ اور سنتوں پر عمل کی طرف لے جاتا ہے۔جب کوئی مسلمان پیارے آقا صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت میں ڈوب جاتا ہے، تو اس کا دل دنیا کی محبت سے ہٹ کر اللہ  پاک  اور اس کے رسول صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔آج طرح طرح کے فتنوں نے  مسلمانوں کو دینی اقدار سے دور کر دیا ہے۔ ایسے میں جذبَۂ عشقِ رسول صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ایک ایسی ڈھال ہے جو ان فتنوں کے منفی اثرات سے بچاتی ہے۔عشقِ رسول کے جذبے سے سرشار مسلمان اپنی زندگی پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کی سیرت کے مطابق  گزارنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کی زندگی اطاعت و اتباعِ رسول کا عملی نمونہ بن جاتی ہے ۔لہٰذا ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی کے ہر گوشے میں رسول اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت کو غالب رکھیں، ان کی سنتوں کو اپنائیں اور ان کے پیغام کو دنیا  کے کونے کونے تک پہنچانے کو اپنا مقصدِ حیات بنائیں۔ یہی عشقِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اصل روح اور مسلمان کی کامیابی کا راز ہے۔

دعوتِ اسلامی اور جذبۂ عشقِ رسول

اَلحمدُ لِلّٰہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول عوام الناس