Book Name:Jazba e Ishq e Rasool Aur Dawat e Islami
آخری نبی ، محمدِ عربی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے غلام ہیں “ تو دلوں میں محبتِ رسول جاگ اُ ٹھتی ہے ۔ دعوتِ اسلامی کا مدنی چینل پوری دنیا میں قرآن وسنت کا پیغام عام کرنے کے ساتھ ساتھ جذبۂ عشقِ رسول کے فروغ میں بھی اہم کردار کر رہا ہے ۔یہ بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں سمیت ہر عمر کے افراد کیلئے ایسے پروگرام نشر کررہا ہے جو انہیں محبتِ رسول سے سرشار کررہے ہیں ۔اس دینی ماحول کا اثر ہے کہ بچہ بچہ پیارے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے گیت گاتا نظر آتا ہے ۔تحریر وتصنیف کا میدان دیکھئے تو اسلامک ریسرچ سینٹر اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی کتابیں اور تحریریں لوگوں میں محبتِ رسول کے جذبات کو گرما رہی ہیں ۔ یونہی اس سال دعوتِ اسلامی پوری دنیا میں نبیِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا 1500 واں جشنِ ولادت انتہائی جوش و خروش سے مناکر دلوں میں محبت وعظمتِ رسول پیدا کرنے کا بھرپور اہتمام کررہی ہے ۔
پیارے اسلامی بھائیو! انسان جس سے محبت کرتا ہے اس کے رنگ میں رنگ جاتا ہے اور اپنے ہر کام میں اپنے محبوب کی اداؤں کا اظہار کرنا پسند کرتا ہے۔ محبتِ رسول ہمارا ایمان اور جذبۂ عشقِ رسول ہماری پہچان ہے۔الحمدللہ ! دعوت اسلامی کا دینی ماحول جذبۂ عشقِ رسول سے سرشار ہے۔ لہٰذا خود بھی مرتے دم تک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے جُڑے رہئے اور اپنی اولاد اور آنے والی نسلوں کو بھی جذبۂ عشقِ رسول سے سرشار رکھنے کے لئے اِس پاکیزہ ماحول سے جوڑیئے ، پیکرِ عشقِ رسول امیر ِ اہلِ سنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی غلامی میں شامل ہوجائیے اور اپنے گھر والوں کو بھی یہ سعادت دِلوائیے ۔اپنے بچوں کو دعوتِ اسلامی کےمدارس و جامعات میں داخل کروائیے۔ ان کے دلوں میں عشقِ