Jazba e Ishq e Rasool Aur Dawat e Islami

Book Name:Jazba e Ishq e Rasool Aur Dawat e Islami

بالخصوص نوجوانوں کو محبتِ رسول کے جام پلانے میں اپنی مثال آپ ہے ۔ ایسی اَن گنت داستانیں ہیں کہ گناہوں اور غفلت بھری زندگیوں میں مگن رہنے والے نوجوان اِس دینی ماحول کی برکت سے خوفِ خدا اور عشقِ رسول میں آنسو بہانے والے بن گئے ۔ دعوتِ اسلامی نے عشقِ رسول کا ایسا سبق پڑھایا کہ جو کل تلک فیشن کے متوالےتھے وہ پیارے آقا کی محبت میں اُن کی سنت کے مطابق داڑھی اور عمامہ شریف سجانے والے بن گئے ۔ عشقِ رسول نے وہ جذبے اور حوصلے عطا کئے کہ یہ نوجوان دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے ، پیارے آقا  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کی سنتوں  کا درس دینے اور اُن کے لائے ہوئے دین کی خدمت گزاری میں اپنی زندگیاں صرف کرنے لگے ۔ نوجوانوں کی زندگیوں میں انقلاب لانے اور انہیں عشقِ رسول کا جام پلانے میں ایک ایسے مُعَلِّم اور شیخِ کامل نےعظیم  کردار ادا کیا  ہے جنہیں دنیا امیرِ اہلِ سنّت کے نام سے جانتی ہے ۔ آپ کی  گفتگو محبتِ رسول کی مٹھاس سے لبریز ہوتی ہے ، آپ کی تحریریں عشق واَدب کی دنیا میں لے جاتی ہیں ، آپ کی شاعری عشقِ رسول صَلَّی اللہ  تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ایسی خوشبو پھیلاتی ہے کہ  روح کی کلیاں کھِل اُٹھتی ہیں ۔آپ کی بنائی ہوئی تنظیم دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت عام کرنے اور جذبۂ عشقِ رسول کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہی ہے ۔اس کے تعلیمی اداروں ، مدارس  اور جامعات میں نئی نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ  محبتِ رسول کے جام بھی پلائے جاتےہیں اور ان کے سینوں میں عشقِ رسول کی شمع جلائی جاتی ہے ۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں   وقتاً فوقتاً جب پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری سیرت کا روشن تذکرہ ہوتا ہے تو محبتِ رسول کے جذبات پروان چڑھتے ہیں ۔ علاقائی دورہ  میں جب کوئی مبلغ نیکی کی دعوت دیتا ہوئے یہ کہتا ہے کہ ”ہم اللہ  پاک کے گناہگار  بندے اور اس کے