Imdaad e Mustafa Kay Waqiaat

Book Name:Imdaad e Mustafa Kay Waqiaat

مشہور مُحَدِّث حضرت شیخ عبدُالحق مُحدِّثِ دِہْلَوی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:٭دُرُود شریف سے مصیبتیں  ٹلتی ہیں،٭بیماریوں  سے شِفا حاصل ہوتی ہے، ٭خوف دُور ہوتاہے،٭ ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے،٭دُشمنوں  پرفَتْح(Victory)حاصل ہوتی ہے،٭اللہ پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے ،٭دل میں اُس کی مَحَبَّت پیدا ہوتی ہے،٭فِرِشتے اُس کا ذِکر کرتے ہیں، ٭اَعمال کی تکمیل ہوتی ہے، ٭دل و جان،اسباب و مال کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، ٭پڑھنےوالاخُوشحال ہوجاتاہے،٭ بَرَکتیں  حاصل ہوتی ہیں،٭اَولاد دَر اَولاد چار نسلوں  تک بَرَکت رہتی ہے،٭دُرُود شریف پڑھنے سے قِیامت کی ہولناکیوں سے نجات حاصل ہوتی ہے،٭موت کی سختیوں میں آسانی ہوتی ہے،٭دنیا کی تباہ کاریوں سے نجات ملتی ہے،٭تنگدستی(Poverty) دور ہوتی ہے،٭بھُولی ہوئی چیزیں یاد آجاتی ہیں، ٭فِرِشتے دُرُودِ پاک پڑھنے والے کو گھیرلیتے ہیں،٭دُرُود شریف پڑھنے والا جب پُل صِراط سے گُزرے گا تو نُور پھیل جائے گااور وہ اُس میں  ثابِت قدم ہو کر پَلک جھپکنے میں نَجات پا جائے گا،٭ عظیم تر سَعادت یہ ہے کہ دُرُود شریف پڑھنے والے کا نام حُضُور انور صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں پیش کیا جاتاہے،٭تاجدارِ مدینہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت بڑھتی ہے، آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خوبیاں دل میں  گھر کر جاتی ہیں،٭کثرتِ دُرُود شریف سے حُضورِ اکرمصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاتصوُّر ذِہن میں قائم ہوجاتا ہے،٭خوش نصیبوں  کو قُربتِ  مُصْطَفٰے نصیب ہوجاتا ہے،٭خَواب میں  مکی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کادِیدار نصیب ہوتا ہے،٭روزِقِیامت مَدَنی تاجدارصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مُصافَحہ کرنےکی سعادَت نصیب ہوگی،٭دُرودشریف پڑھنے والے کوفِرِشتے مرحباکہتے ہیں  اورمَحَبَّت رکھتے ہیں  ،٭ فِرِشتے اُس کے دُرُود کو سونے کے قَلموں  سے چاندی کی تختیوں  پر لکھتے اور اُس کے لیے دُعائے مَغْفِرت کرتے ہیں،٭زمین پر سیر کرنے والے فِرِشتے اُس کے دُرُود شریف کو مدَنی سرکار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہِ بے کَس پناہ میں  پڑھنے والے اور اُس کے باپ کے نام کے ساتھ پیش کرتے ہیں ۔(جذب القلوب، ص۲۲۹)