Book Name:Ummat e Muslima Akhri Ummat Kyon?
اُن کے سینوں میں ہو گی اور وہ اس کی تِلاوت کیا کریں گے، اے اللہ پاک! اسے میری اُمَّت بنا دے۔ رَبِّ کعبہ نے فرمایا: تِلْکَ اُمَّۃُ اَحْمَد ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )یعنی اے موسیٰ! یہ تو میرے محبوب نبی حضرت اَحمدِ مجتبیٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اُمّت ہے۔ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام نے مزید عرض کیا: اے رَبِّ کریم! میں تورات میں ایسی اُمَّت کا ذِکْر پڑھتا ہوں، جو نیکی کا پختہ ارادہ کریں گے تو ان کے لئے ایک نیکی لکھ دی جائے گی اور جب وہ نیک کام کر لیں گے تو ان کے لئے 10 نیکیاں لکھی جائیں گے، یااللہ پاک! اسے میری اُمَّت بنا دے۔ اللہ پاک نے فرمایا: تِلْکَ اُمَّۃُ اَحْمَد ( صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )یعنی اے موسیٰ! یہ تو میرے محبوب نبی حضرت اَحمدِ مجتبیٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اُمّت ہے۔
جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلام نے اس اُمَّت کے اتنے سارے فضائل پڑھ لئے، سُن لئے اور یہ جان لیا یہ اَحْمدِ مجتبیٰ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی اُمّت ہے تو آپ عَلَیْہِ السَّلام نے اللہ کریم کی بارگاہ میں عرض کیا: یَا رَبِّ فَاجْعَلْنِیْ مِنْ اُمَّۃِ اَحْمَد یعنی اے اللہ پاک! جب اُمَّت اَحْمد اتنی فضیلت والی ہے تو مجھے بھی احمدِ مجتبیٰ، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا اُمّتی بنا دے۔([1])
اللہ اکبر! This is our value یہ ہے ہماری قدر، ہماری اہمیت...!! ذرا ہم اپنے کردار پر، اپنے اَخْلاق، اپنی عادات پر غور کر لیں، کیا ہم اِن فضائل، ان اہمیتوں کی اہلیت رکھتے ہیں...؟ آہ! اَفسوس!