Zid Aur Hat Dharmi

Book Name:Zid Aur Hat Dharmi

جائیں نہ صرف اُس کی ذاتی زندگی کو متاثر کرتی ہیں بلکہ معاشرے میں بگاڑ، نفرت اور جھگڑوں کا باعث  بھی بنتی ہیں۔ ایسا شخص دنیا و آخرت دونوں میں ذلیل وخوار ہوتا ہے۔ آئیے عبرت کے لئے چند  مختصر واقعات سنئے:

شیطان ابلیس کی سرکشی

اللہ پاک نے حضرتِ آدم علیہ السّلام   کی تخلیق (یعنی پیدائش) کے بعد تمام فرشتوں اور اِبلیس (شیطان) کوحکم دیا کہ اِن کو سجدہ کریں تو تمام فرشتوں نے حکمِ خداوندی کی تعمیل میں سجدہ کیا۔ مگر اِبلیس لعین نے انکار کردیا اور تکبر کر کے کافِروں میں سے ہوگیا ۔ جب اللہ  نے اِبلیس سے اُس کے اِنکار کا سبب دریافت فرمایا تو وہ اَکڑ کر کہنے لگا:

اَنَا خَیْرٌ مِّنْهُؕ-خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَهٗ مِنْ طِیْنٍ(۷۶) (پارہ:23، ص:76)

ترجَمۂ کَنزُالعِرفان:  میں  اس سے بہتر ہوں تو نے مجھے آگ سے بنایا اور اسے مٹی سے پیدا کیا۔

اِس سے اِبلیس کی فاسِد مُراد یہ تھی کہ اگر حضرتِ آدم علیہ السّلام  آگ سے پیدا کئے جاتے اور میرے برابر بھی ہوتے جب بھی میں انہیں سجدہ نہ کرتا چہ جائیکہ ان سے بہتر ہوکر اِن کو سجدہ کروں (معاذ اللہ)۔ ([1]) یوں وہ قیامت تک کے لئے ذلیل وخوار ہوا۔

فرعون کی ہٹ دھرمی

اسی طرح جب حضرت موسیٰ علیہ السّلام  فرعون کے پاس گئے اور انہوں  نے فرعون کوروشن ہاتھ اور عصا کی بہت بڑی نشانی دکھائی(یعنی معجزات دکھائے) تو اُس نے حضرت موسیٰ علیہ السّلام  کو جھٹلایا اور اللہ پاک کی نافرمانی کی اور اس نشانی کو جادو کہنے لگا،پھر اس نے


 

 



[1]...باطنی بیماریوں کا علاج،ص155