Zid Aur Hat Dharmi

Book Name:Zid Aur Hat Dharmi

بچ جاتا ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک ہمیں اِس باطنی مرض (ضد اور ہٹ دھرمی)سے محفوظ رکھے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو! آئیے مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ چند خوبصورت مدنی پھول سنئے :

٭فرمانِ امیر اہلسنت: بچہ بھی اِصلاح کی بات کرے تواُسے قبول کرلینا چاہئے ،میں نے کہاہواہےکہ میری اِصلاح ضرورکریں ،اگرکوئی  اِصلاح دُرُست نہ بھی کرے تو میں اُسے ڈانٹتانہیں ۔اللہ پاک ہمیں حق بات قُبول کرنے کا جذبہ عطافرمائے۔([1])

٭حق بات کرنے کے لیے اس کا اندازبھی حق  ہوناچاہئے ،حق بات   ناحق اندازمیں  نہیں کی جاتی ۔([2])

٭کسی کو بات پہنچادینے( Convey) اور قائل (Convince)  کر لینےمیں فرق ہوتا ہے۔ایک نگران میں بات پہنچانے اور ماتحت کے مسائل، مشکلات ،وَساوِس وغیرہ بہت اچھے  انداز میں دُور کرکے کسی دینی کام کے لیے تیّار کرنے کی صلاحیَّت ہونی چاہئے۔٭بعض لوگ نہ سمجھنے کی اور نہ ماننے کی ضِد پر ہوتے ہیں تو نوعیَّت و موقَع کی مناسبت سے اُنہیں حکمتِ عملی سے چلایا جائے۔([3])



[1]...مدنی مذاکرہ بعدنمازتراویح، 28رمضان المبارک1440ھ بمطابق 2جون2019ء

[2]...مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ ، 10تا15 ذیقعد شریف1445ھ بمطابق 19تا24مئی2024ء

[3]...مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ ، 18تا22صفرالمظفر1446ھ بمطابق 24تا28 اگست2024ء