Book Name:Farooq e Azam ke Aala Ausaf - 1 Muharram 1447 Bayan
اُوپر کی طرف نہیں جاتی، جب تک تم اپنے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پردُرُودِ پاک نہ پڑھ لو ۔
(ترمذی ، کتاب الوتر،باب ماجآء فی فضل الصلوۃ الخ،۲/۲۸،حدیث:۴۸۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! ٭عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا ٭ با اَدب بیٹھوں گا ٭دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا ٭اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا ٭جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نیک مومن ہیں
سُلْطَانُ الْمُفَسِّرِیْن حضرت عبد اللہ بن عبَّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: ایک روز پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کسی مُعَامَلے میں فِکْر مند تھے، حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کیا: یارسول اللہ صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم! فِکْر کی کیا بات ہے، اللہ پاک آپ کے ساتھ ہے، فرشتے آپ کے ساتھ ہیں، حضرت جبرائیل، حضرت میکائیل علیہما السَّلام آپ کے ساتھ ہیں، حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ آپ کے ساتھ ہیں،