Farooq e Azam ke Aala Ausaf - 1 Muharram 1447 Bayan

Book Name:Farooq e Azam ke Aala Ausaf - 1 Muharram 1447 Bayan

نصیب ہو جائے! کاش! ہم بھی ٭ فِکْرِ آخرت والی باتیں سُنا کریں ٭ خوفِ خُدا والی باتیں سُنا کریں ٭ نیکیاں بڑھانے والی باتیں سنیں ٭ نعتیں سنیں ٭ تِلاوت سُنیں ٭ سنتوں بھرے بیانات سُنیں ٭ عِلْمِ دِین کی باتیں سُنیں ٭ حدیثیں سُنیں، اس کی برکت سے اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! غفلت دور ہو گی، دِل کا زنگ اُترے گا، گُنَاہوں سے نفرت ملے گی، نیکیاں کرنے کی رغبت نصیب ہو گی اور اللہ  پاک نے چاہا تو ہم نیک پرہیز گار، اچھے اور باکردار مسلمان بننے میں کامیاب(Successful) ہو جائیں گے۔

کتاب: فیضانِ فاروقِ اعظم پڑھ لیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے اس مختصر سے وقت میں مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے چند ایک اعلیٰ اَوْصاف سننے کی سَعَادت حاصِل کی، اللہ  پاک ہمیں یہ پاکیزہ اَوْصاف اپنانے کی توفیق عطا فرمائے! الحمد للہ! مکتبۃ المدینہ نے حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سیرت پر ایک کتاب شائع (Publish) کی ہے،جس کا نام ہے: فیضانِ فاروقِ اعظم۔ 2جلدوں پر مشتمل بڑی پیاری کتاب ہے، اس میں حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی پیدائش (Birth)سے لے کر آپ کی شہادت تک تفصیل (Detail) کے ساتھ آپ کی سیرت کو بیان کیا گیا ہے، اس کتاب کو ضرور حاصِل کیجئے! خُود بھی پڑھیئے! گھر والوں، دوستوں اور جاننے والوں کو بھی یہ کتاب پڑھنے کی ترغیب (Motivation) دِلائیے!

اسی طرح شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک مختصر رسالہ ہے: کراماتِ فاروقِ اعظم۔ یہ بھی بہت ہی پیارا اور معلوماتی رسالہ ہے، اسے بھی پڑھیئے! بلکہ گھر میں