Book Name:Farooq e Azam ke Aala Ausaf - 1 Muharram 1447 Bayan
یعنی دِینی مُعَامَلے میں سب صحابہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ م)سے بڑھ کر سختی کرنے والے عمر (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ) ہیں۔([1]) ایک روایت میں فرمایا: اَشَدُّ اُمَّتِی فِیْ اَمْرِ اللہ عُمَر ُیعنی اللہ پاک کے اَحْکَام کے مُعَاملے میں میرا سب سے پختہ اُمّتی عمر فاروق ہے۔([2])
(2):فاروقِ اعظم کی پسندیدہ عِبَادات
حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں: 4 کام کرتے وقت مجھے بہت مزا آتا ہے: (1):اللہ پاک کے فرائِض اداکرتے وقت (2):اللہ پاک کی حرام کی ہوئی باتوں سے بچتے وقت (3):ثواب پانے کے لئے نیکی کی دَعْوت دیتے وقت (4):اور خوفِ خُدا کے سبب لوگوں کو بُرائی سے منع کرتے وقت۔([3])
پیارے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا؛ یہ حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا پیارا وَصْف (Trait) ہے کہ آپ کو دِینی معاملے میں ذَرَّہ برابر بھی کوتاہی برداشت نہ تھی، آپ دِینی اَحْکام پر مضبوطی سے عَمَل کرتے، اللہ پاک کی منع کی ہوئی باتوں سے بچتے، نیکی کی دَعْوت دیتے اور بُرائی سے منع کیا کرتے تھے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاکیزہ اَوْصاف میں سے ایک بہت پیارا وَصْف(Trait) یہ بھی ہے کہ آپ بہت اعلیٰ