Neik Amaal

Book Name:Neik Amaal

حج نصیب فرما،کم ازکم 12 مرتبہ اس کو مدینے کی زیارت نصیب ہواوراس کو مرتے وقت کلمہ نصیب ہوجائے ۔ ([1])

اٰمین بِجاہِ النّبیِّ الْاَمین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم

مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ مدنی پھول

پیارے اسلامی بھائیو! آئیے مدنی مذاکروں اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشوروں سے ماخوذ چند خوبصورت مدنی پھول سنئے :

پ اسلامی بھائی اوراسلامی بہنیں نیک اعمال کا رسالہ دیکھ لیں ،کئی نیک اعمال تو آپ کرتےہی ہوں گے ،ہررات نیک اعمال  کے رسالے کوسامنے رکھتے ہوئے ، اپنے اعمال کا جائزہ لیں کہ کون سا عمل ہوااور کون سانہیں ؟یہ نیک اعمال جنت میں لے جانے والے ہیں ،نیت کریں کہ پوراسال ہررات اپنے اعمال کا جائزہ لیں گے ، ان شاء اللہ الکریم  اس طرح کرنے سے عمل کا جذبہ ملے گا۔([2])

پ قافلے میں سفراورنیک اعمال کے رسالے کے مطابق عمل کریں ، دنیاوآخرت دونوں کی بہتریاں نصیب ہوں گی ۔ ان شاء اللہ الکریم  ([3])

پ کوئی دعوتِ اسلامی کا ذمہ دارہے یانہیں،نیکیاں تو سب کوہی کرنی چاہئیں ،نیکیاں کرنے کے لیے سب اپنےاعمال کا جائزلے کر روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پرکریں ۔([4])


 

 



([1])... مدنی مذاکرہ، 28جمادی الاولیٰ1443ھ بمطابق 01 جنوری2022ء

([2])... مدنی مذاکرہ، 28جمادی الاولیٰ1443ھ بمطابق 01 جنوری2022ء

([3])... مدنی مذاکرہ،13شوال المکرم 1443ھ بمطابق 14مئی 2022ء

([4])... مدنی مذاکرہ، 16جمادی الاولیٰ 1444ھ بمطابق 10دسمبر 2022ء