Neik Amaal

Book Name:Neik Amaal

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ

اَمَّا بَعۡدُ فَاَعُوۡذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ

نیک اعمال

دُرود شریف کی فضیلت

اللہ پاک کے آخری نبی  صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم  نے فرمایا: جو دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام مجھ پر دورد پڑھے گا ، قیامت کے د ن اسے میری شفاعت نصیب ہوگی۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

قرآن کا حکم اور اعمال کا محاسبہ

پیارے اسلامی بھائیو! اپنے اعمال کا محاسبہ کرنا اور اپنی آخرت کے بارے میں غور وفکر کرنا شریعت کو مطلوب اور حکمِ قرآنی پر عمل ہے۔ چنانچہ ارشادِباری تعالیٰ ہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍۚ- (پ28،الحشر:18)

ترجَمۂ کنز العرفان: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور ہر جان دیکھے کہ اس نے کل کے لیے آگے کیا بھیجا ہے۔

اس آیتِ کریمہ میں فرمایاگیاکہ: اپنا مُحاسَبہ کرلو،اس سے پہلے کہ تمہارا مُحاسَبہ کیا جائے اور غور کرو کہ تم نے قیامت کے دن اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش کرنے کے لئے نیک اَعْمال کا کتنا ذخیرہ جمع کیا ہے۔([2])تفسیر صِراطُ الجنان میں ہے:اس آیت سے معلوم ہواکہ ایک گھڑی غورو


 

 



([1])...الصلاۃ علی النبی لابن ابی عاصم ،باب الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ و اٰلِہ وسلم عند الصباح و المساء، ص48،دارالمامون للتراث

([2])... تفسیر ابنِ کثیر،پ 28،الحشر،تحت الآیۃ: 18، 4 / 385، دارابن کثیر