Book Name:ALLAH Pak Ki Khufiya Tadbeer

رکھے تو اور بھی مناسب معلوم ہوتاہے۔([1])

چاند رات کو مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! رَمَضانُ المبارَک کا مہینا اب کچھ دیر کا مہمان رہ گیا ہے اور عنقریب ہم سے رخصت ہونے والا ہے۔پھر اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!چاند رات کی آمد آمد ہوگی۔ الحمد للہ ! ہر سال اعتکاف کی سعادت پانے والے خوش قسمت اسلامی بھائی اور دیگر عاشقانِ رسول کی ایک تعداد ”اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش“کے مقدس جذبے سے سرشار ہوکر  اس رات کو مَدَنی قافلوں کے مسافر بنتے ہیں۔ویسے ہے تو یہ بڑا مشکل کام مگر یاد رکھئے نیکی کی دعوت دینا او اس کی راہ میں مشقت اُٹھانا سُنّتِ انبیاء ہے؛ *انبیائے کرام *صحابۂ کرام *نیک لوگ نیکی کی دعوت دینے کیلئے  گھروں سے نکلتے *دور دُور علاقوں میں جاتے *ہجرت کرتے اور *مشقت اُٹھا کردِین کا پیغام عام کیا کرتے تھے *پہلوں کی قربانیوں ہی سے ہم تک دِین پہنچا ہے۔

آپ بھی چاند رات سے مدنی قافلے میں سَفَر کرنے کی نیت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بہت برکتیں ملیں گی *مدنی قافلے میں فرض عِلْمِ دِین سکھایا جاتا ہے *سنتیں سکھائی جاتی ہیں *تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے * نیکی کی دعوت عام کرنے کا موقع ملتا ہے *قافلے کی برکت سے دُعائیں پُوری ہونے*مشکلات ٹلنے *بیماریوں سے شِفا ملنے کے بھی سینکڑوں واقعات ہیں *ایسا بھی ہوا کہ مدنی قافلے میں سَفَر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے کرم فرمایا،


 

 



[1]... سنی بہشتی زیور ،صفحہ:347۔