Book Name:ALLAH Pak Ki Khufiya Tadbeer

مدنی چینل اس وقت 3 زبانوں اردو، انگلش اور بنگلہ میں سیٹلائٹ پر ہے۔ ویب چینل عربی چینل (Arabic Channel) ہے۔ مختلف ممالک کی مقامی زبان (Local Language) میں شارٹ  کلپس ڈبنگ (Dubbing) کر کے چلائے جاتے ہیں۔ بچوں کیلئے کڈز مدنی چینل (Kids Madani Channel) کے ذریعے دِینی تربیت کی کوشش کی جارہی ہے۔آپ بھی خِدْمتِ دین کے اس کام میں اپنا حِصّہ شامِل کیجئے! اپنے عطیات دعوت اسلامی کودیجئے،آپ کا چندہ کسی بھی جائز،دینی، اصلاحی،فلاحی،روحانی اوربھلائی کے کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی قَیُّوم، سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم                اس پہ فِدا ہو بچہ بچہ یااللہ! مری جھولی بھر دے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

لیلۃ الجائزہ میں عبادت کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! آہ...!!ماہِ رمضان ہم سے جدا ہو رہا ہے، ماہِ ذیشان ہمیں چھوڑ کر جارہا ہے، اس ماہِ مبارک کی ہر گھڑی ہی رحمت بھری ہے، اللہ پاک نے جہاں ہمیں لیلۃ القدر جیسی عظیم رات عطا کی وہیں اس مبارک ماہ کے فوراً بعد لیلۃ الجائزہ یعنی انعام کی رات بھی عطا فرمائی ہے*اس رات اللہ پاک اپنی رحمتوں کا نزول فرماتا ہے*یہ مغفرت کی رات ہے *یہ رات اپنے رب کی عبادت کرنے کی رات ہے کہ جو بندہ اس رات اللہ پاک کی عبادت کرتا ہے اللہ پاک اس پر جنّت کو واجب کر دیتا ہے۔([1])* جو بندہ اس رات کو اللہ پاک کی عبادت میں گزارے گا اللہ پاک اس کا دل مردہ نہیں فرمائے گا۔ حدیثِ پاک میں ہے: جس  


 

 



[1]...الترغیب و الترہیب، کتاب العیدین، الترغیب فی احیاء لیلتی العیدین، صفحہ:373، حدیث:2۔