Book Name:ALLAH Pak Ki Khufiya Tadbeer

آپ کیوں رو رہے ہیں؟ انہوں نے اس کی عبادت، نماز، اور زہد کا تذکرہ کیا۔ جب عورت نے یہ سنا تو اس کا دل اسلا م کی طرف مائل ہوگیا اور وہ اپنے دونوں بچوں سمیت اسلا م لے آئی۔([1]) 

اللہُ اکبر! پیارے اسلامی بھائیو! کیسی عبرت کی بات ہے...!!وہ عورت جس کے عشق میں پاگل ہو کر اس نیک آدمی نے ایمان کی دولت کو چھوڑا، اسلام سے مُنہ موڑا، آخر وہ مسلمان ہو گئی اور یہ بدانجام غیر مسلم ہو کر دُنیا سے چلا گیا...!! لہٰذا مسلما ن کو چاہیےکہ اپنے انجام سے ڈر تا رہے اور اللہ پاک سے اچھے خاتمے کا سوال کرتا رہے۔

مسلماں ہے عطاؔر تیری  عطا سے                                               ہو ایمان پر خاتمہ یاالٰہی!([2]) 

اللہ پاک کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے رہو!

    حضرت عبداللہ مُوصَلی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ہمارے زمانے میں ایک غمزدہ شخص تھا، جس کو قَضِیْبُ البَان (یعنی بان نامی درخت کی شاخ) کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ ان  کے اِحترام اور رعب ودَبدبے  کی وجہ سے کوئی ان سے بات کرنے کی جرأت نہیں کرتا تھا۔ وہ بہت زیادہ رویا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ میں اُن نیک شخص کی خدمت میں حاضِر ہوا اور عرض کیا: اے میرے محترم! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو اپنی ذات کے سوا ہر چیز سے بے نیاز کر دیا ہے! آپ کے غم اور لوگوں سے جدا رہنے کا سبب کیاہے؟انہوں نے مجھے دیکھا اور بہت زیادہ روئےپھر ان  کارنگ بدل گیااور بےہوش ہو گئے۔ جب انہیں ہوش آیا تو انہوں نے روتے ہوئے اپنا واقعہ بیان کیا، فرمانے لگے: میں اپنے استاد کی خدمت کیا کرتا


 

 



[1]...الروض الفائق، المجلس الثانی فی قولہ تعالیٰ...الخ، صفحہ:16۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:105۔