Book Name:ALLAH Pak Ki Khufiya Tadbeer

کامیاب ہو جائیں، جس کے بعد کبھی گُنَاہ نہ ہوں، کاش! ہمارا ایمان سلامت رہے اور ہم دُنیا میں تو مسلمان ہیں، کاش! قبر کے اندر بھی مسلمان رہ کر ہی اُترنے میں کامیاب ہو جائیں۔

اچّھے خا تمے کیلئے مَدَنی پھول

امیرِاہلسنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ  الْعَالِیَہلکھتے ہیں:حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: برے خاتِمے سے اَمن چاہتے ہو تو اپنی ساری زندگی اللہ پاک کی اطاعت میں گزارو اور ہر ہر گناہ سے بچو، ضَروری ہے کہ تم پر عارِفین (یعنی بزرگانِ دین) جیسا خوف غالِب رہے حتیٰ کہ اس کے سبب تمہارا رونا دھونا طویل ہو جائے اور تم ہمیشہ غمگین رہو ۔ آگے چل کر مزید فرماتے ہیں : تمہیں اچھے خاتمے کی تیّاری میں مشغول رہنا چاہئے ۔ ہمیشہ اللہ پاک کے ذکر میں لگے رہو، دل سے دنیا کی مَحَبَّت نکا ل دو، گناہوں سے اپنے اَعضا بلکہ دل کی بھی حفاظت کرو، جس قَدَر ممکن ہو برے لوگوں کو دیکھنے سے بھی بچو کہ اِس سے بھی دل پر اثر پڑتا ہے اور تمہارا ذِہن اُس طرف مائل ہو سکتا ہے ۔([1])

مسلماں ہے عطّارؔ تیری عطا سے                                                              ہو ایمان پر خاتِمہ یاالٰہی! ([2])

ایمان پر خاتِمہ کے 3اَوراد

ایک شخص  اعلیٰ حضرت اِمامِ اہلسنّت اِمام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پاس حاضر ہوا  اور عرض کی کہ  میرے لئے ایمان پر خاتمے کی دعا کر دیجئے۔آپ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اُس کیلئے دعا فرمائی اورارشاد فرمایا : (1):(روزانہ) 41بار صبح کو یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ ۔اوّل و آخِر دُرُود


 

 



[1]... برے خاتمے کے اسباب، صفحہ:31۔

[2]... وسائل بخشش، صفحہ:105۔