Book Name:Aarzi Thikana

یا شعر کو کاپی کر کے واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹر وغیرہ پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے دلوں کو ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محبت سے منور کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:     نماز میں قومہ اور جلسہ دونوں واجب ہیں ۔

وضاحت: رکوع کے بعد بِالکل سیدھے کھڑے ہونے کو قومہ کہتے ہیں۔اور دونوں سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھنے کو جلسہ کہتے ہیں۔ ہمارے ہاں! بعض لوگ نماز جلدی سے پڑھتے ہوئے قومہ اور جلسہ چھوڑ جاتے ہیں، یعنی رکوع کے بعد بالکل سیدھا کھڑے نہیں ہوتے، تھوڑا سا اٹھتے ہیں اور فورًا سجدے میں چلے جاتے ہیں، اسی طرح دو سجدوں کے درمیان سیدھے بیٹھتے نہیں ہیں، فورًا دوسرے سجدے میں چلے جاتے ہیں۔ یاد رکھئے! نماز میں قومہ اور جلسہ دونوں علیحدہ، علیحدہ واجب ہیں۔نماز میں دونوں میں سے ایک بُھولے سے چھوٹ جائے تو سجدہ سہو لازم ہو گا،اور اگر جان بوجھ کر چھوڑا تو نماز دوبارہ پڑھنی ضروری ہو گی۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

اَسْمَاءُ الحسنیٰ کی برکات (وظیفہ)

یَاصَمَدُ

جو کوئی اللہ پاک کے اس مبارک نام یَاصَمَدُ کو 1 ہزار مرتبہ پڑھے گا اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دشمن پر فتح پائے گا۔ ([2])اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔



[1]... فتاویٰ اہلسنت (غیر مطبوعہ)، فتویٰ نمبر:WAT-2370 ۔

[2]...مدنی پنج سورہ، صفحہ:255۔