Book Name:Insan Aur Ahliyat e Khilafat

ہے، سب سے قیمتی جَواہرات دِل ہی میں پائے جاتے ہیں مثلاً *اللہ پاک کی مَعرفت جو دونوں جہان کی سعادت کا ذریعہ ہے، یہ دِل میں پائی جاتی ہے*بصیرت (مثلاً حکمت و دانائی) جس کے ذریعے انسان کو عزّت و بزرگی ملتی ہے، یہ بھی دِل ہی میں پائی جاتی ہے *اِخْلاص: جس کے ذریعے عبادات قبول ہوتی ہیں، یہ بھی دِل میں پایا جاتا ہے *سارے اچھے اَخْلاق جن کی وجہ سے انسان کو فضیلت ملتی ہے، یہ بھی دِل میں پائے جاتے ہیں *ہر طرح کا عِلْم، حکمت جس کے ذریعے انسان ترقی کرتا، دُنیا و آخرت میں بُلند مقام حاصِل کرتا ہے، یہ بھی دِل ہی میں پائے جاتے ہیں۔ معلوم ہوا؛ دِل سب سے قیمتی تجوری ہے، لہٰذا ضَروری ہے کہ اس کی بَھرپُور حفاظت کی جائے، اسے گُنَاہوں کے زَنگ اور نَفس و شیطان ایسے  چوروں ڈاکوؤں سے بچایا جائے تاکہ ہمارا اِتنا قیمتی خزانہ مَحفوظ رہ سکے۔([1])

دِلِ مردہ دِل نہیں، اسے زِندہ کر دوبارہ  یہی ہے اُمَّتوں کے مرضِ کُہُن کا چَارہ

وَضاحت:جب دِل مُردہ ہو جاتے ہیں، دِلوں پر زَنگ لگ جاتا ہے، تو قومیں تباہ و برباد ہو کر رہ جاتی ہیں، لہٰذا قوموں کو تباہی سے بچانے کا یہی طریقہ ہے کہ اُن کےدِلوں کی اِصْلاح کی جائے، سیاہ دِلوں سے زنگ اُتار کر انہیں اُجْلا اُجْلا چمک دار بنا دیا جائے۔

دِل کی 4بیماریاں اور ان کاعِلاج

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے دِل پاک کیسے کرنا ہے؟ اس تعلق سے امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے لکھا ہے کہ دِل کی 4بڑی بیماریاں (Diseases) ہیں اور ان کے 4عِلاج (Treatments)   ہیں، اگر آدمی ان 4بیماریوں سے بچ جائے اور وہ 4عِلاج اپنا لے تو اس کا دِل پاک صاف ہو


 

 



[1]...منہاج العابدین، تقوی الاعضاء الخمسۃ، الفصل الرابع القلب، صفحہ:177 خلاصۃً۔