Book Name:Insan Aur Ahliyat e Khilafat

بھردے گا ۔([1]) (2):غصہ روکنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی غُصّہ آئے، اس وقت خاموشی (Silence) اختیار کر لیجئے! (3):جب غُصّہ آئے تو اللہ پاک کی بےنیازی اور قبر و حشر میں اپنی بےبسی کو یاد کیجئے! (4):غُصَّہ آئے تو اَعُوْذُ باللہ پڑھئے! (5):لَاحَوْل شریف پڑھ لیجئے! (6):وُضُو کر لیجئے!اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! غصہ پینے میں مدد ملے گی۔([2])

(3):اَسماء الحسنیٰ کا فیضان لیجئے!

پیارے اسلامی بھائیو! تیسری اہم چیز جس کے ذریعے ہم منصبِ خِلافت کے اَہْل بن سکتے ہیں، وہ صُوفیائے کِرام کی ایک نصیحت ہے، فرماتےہیں: تَخَلَّقُوا ‌بِاَخْلَاقِ ‌اللَّهِیعنی اللہ پاک کے اَخْلاق اپنا لو...!! ([3]) اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

كُوْنُوْا رَبّٰنِیّٖنَ (پارہ:3، آل عمران:79)

ترجمہ کنزُ العِرفان: کہ اللہ والے ہو جاؤ۔

اس آیتِ کریمہ میں یہ کہا گیا ہےکہ رَبَّانی (یعنی اللہ والے) ہو جاؤ! رَبَّانی بننا کیسے ہے؟ امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں: جو بندہ اللہ پاک کے اَسماء الحسنیٰ کا فیضان اپنی سیرت و کردار (Character) میں جاری کر لے، وہ رَبَّانی ہو جاتا ہے۔([4])

مثلاً *اللہ پاک کا پیارا نامِ رَحْمٰن ہے، ہم اپنے اندر رَحمدلی پیدا کر لیں *اللہ پاک کا نام مُبارَک غَفَّار ہے، ہم معاف کرنے کی عادَت بنا لیں *اللہ پاک کا پیارا نامِ رَزَّاق ہے، ہم بھی لوگوں میں رِزْق بانٹنے یعنی دوسروں کو کھانا کھلانے، کثرت سے صدقہ خیرات


 

 



[1]...جامع  صغیر، صفحہ:541، حدیث:8997۔

[2]...غصے کا علاج، صفحہ:32 خلاصۃً۔

[3]...اِحْیَاءُ العلوم، کتاب المحبۃ والشوق...الخ، بیان ان المستحق للمحبۃ ہواللہ وحدہ، جلد:1، صفحہ:372۔

[4]...المقصد الاَسْنَی، الفن الاول فی السوابق...الخ، الفصل الرابع فی بیان کمال العبد...الخ، صفحہ:44-45۔