Kaba Shareef Ki Khasosiyat

Book Name:Kaba Shareef Ki Khasosiyat

آیاتِ کریمہ کا مختصر خُلاصہ

اللہ پاک نے فرمایا :

اِنَّ  اَوَّلَ  بَیْتٍ  وُّضِعَ  لِلنَّاسِ   لَلَّذِیْ  بِبَكَّةَ  مُبٰرَكًا  وَّ  هُدًى  لِّلْعٰلَمِیْنَۚ(۹۶) فِیْهِ  اٰیٰتٌۢ  بَیِّنٰتٌ  مَّقَامُ  اِبْرٰهِیْمَ  ﳛ  وَ  مَنْ  دَخَلَهٗ  كَانَ  اٰمِنًاؕ-وَ  لِلّٰهِ  عَلَى  النَّاسِ   حِجُّ  الْبَیْتِ  مَنِ  اسْتَطَاعَ  اِلَیْهِ  سَبِیْلًاؕ-وَ  مَنْ  كَفَرَ  فَاِنَّ  اللّٰهَ  غَنِیٌّ  عَنِ  الْعٰلَمِیْنَ(۹۷)

 ( پارہ : 4 ، سورۂ آلِ عمران : 96-97 )

ترجمہ کنزُ العِرفان : بے شک سب سے پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کے لئے بنایا گیا وہ ہے جو مکہ  میں ہے برکت والا ہے اور سارے جہان والوں کے لئے ہدایت ہے ، اس میں کھلی نشانیاں ہیں ، ابراہیم کے کھڑے ہونے کی جگہ ہے اور جو اس میں داخل ہو گیا امن والا ہو گیا اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا فرض ہے جو اس تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہے اور جو انکار کرے تو اللہ سارے جہان سے بےپرواہ ہے۔

مشہور مُفَسِّرِ قرآن ، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان نعیمی  رَحمۃُ اللہ علیہا ن آیاتِ کریمہ کا خُلاصہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : یعنی اے مسلمانو ! اے سارے انسانو ! * یقین سے جان لو کہ ساری رُوئے زمین پر سب سے پہلا اور سب سے اَفْضَل گھر جو لوگوں کے دینی اور دُنیوی فائدوں کے لئے بنایا گیا وہی ہے جو مکہ شریف میں ہے * بَیْتُ الْمُقَدَّس جو مُلْکِ شام  ( موجودہ فلسطین )  میں ہے ، وہ درجہ میں بھی کعبہ کے بعد ہے اور فضیلت میں بھی کعبہ شریف کے بعد ہے * یہ  ( یعنی کعبہ شریف )  بڑی برکتوں والا گھر ہے * یہ صِرْف انسانوں کے لئے نہیں بلکہ تمام جہانوں کے لئے باعِثِ ہدایت اور ان کا راہنما ہے * کعبہ تعمیرِ