Book Name:تَوَجُّہ اِلَی اللہ
سجایا اورسنّتوں بھری زندگی بسر کرنے کے لئے دعوتِ اِسلامی کا دینی ماحول اِختیار کرلیا۔
مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی صدقہ تجھے اے ربِّ غَفَّار ! مدینے کا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اوقاتِ نماز ( Prayer Times ) ایپ کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو ! دعوتِ اسلامی کےآئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام اوقاتِ نماز ( Prayer Times ) جاری کی ہے * اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مَقام کے اَوقات اور سمت قبلہ معلوم کیے جا سکتے ہیں * اس کے علاوہ پانچوں نمازوں کے اَوقات کے ماہانہ ٹائم ٹیبل ، اَذکار ( روحانی علاج ) ، مدنی چینل ریڈیو ، نماز کے اَوقات میں موبائل کو سائلنٹ ( Silent ) کرنے کی سہولت اور اِسلامی کیلنڈر موجود ہے۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن اِنسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو ! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ( [1] )
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا ! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب ! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد