Book Name:Shan e Iman e Siddique

ایک سچا نبی فلاں وقت ظاہر ہو گا تمہیں چاہئے کہ  ( اس پر ایمان لاؤ اور اس کے دوست بن کر )  سب سے زیادہ سعادت مند بنو۔میں نے اس سے کہا : مجھے واضح کر کے بتاؤ کہ وہ نبی کون ہے ؟ اور ان کا نام کیا ہے ؟ اس نے کہا : مُحَمَّد بن عبد اللہ   ( صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم ) بن عبد المطلب بن ہاشم ۔ میں نے کہا : وہ میرے دوست اور میرے حبیب ہیں۔میں نے اس درخت سے عہد لیا کہ جس وقت وہ مبعوث ہو جائیں تو مجھے خوشخبری ( Good News )  دے دینا۔ جب اللہ پاک کے محبوب ، دانائے غُیوب صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم مبعوث ہو گئے تو اس درخت میں سے آواز آئی : اے ابو قحافہ کے بیٹے ! وہ نبی مبعوث ہوگئے ہیں اب کوشش کرو اور قسم ہے ربِّ موسیٰ کی ! اسلام میں کوئی تم پر سبقت نہ کرے گا۔جب صبح ہوئی تو میں رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم کے پاس پہنچا۔رسولُ اللہ  صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم نے مجھے دیکھ کر فرمایا : اے ابو بکر ! میں تمہیں   اللہ  پاک اور اس کے رسول کی طرف بلاتا ہوں۔ میں نے کہا : میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم اللہ پاک کے رسول ہیں ، اللہ پاک نے آپ کو حق دے کر روشن چراغ بنا کر بھیجا ہے ، میں آپ صَلَّی اللہُ عَلیہ وَآلہٖ و َسَلّم پر ایمان لایا۔ ( [1] )  

بیاں ہو کس زباں سے مرتبہ صِدِّیقِ اکبر کا   ہے یارِ غار محبوبِ خدا صِدِّیقِ اکبر کا

رُسُل اور انبیا کے بعد جو افضل ہو عالم سے     یہ عالم میں ہے کس کا مرتبہ صِدِّیقِ اکبر کا

نبی کا اور خدا کا مدح گو صِدِّیقِ اکبر ہے                               نبی صدیق اکبر کا خدا صِدِّیقِ اکبر کا ( [2] )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب !                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... تاریخ مدینہ دمشق ، جلد : 30 ، صفحہ : 30۔

[2]... ذوقِ نعت ، صفحہ : 76 ملتقطًا۔