Book Name:Shan e Iman e Siddique

مِسواک کی 70 رکعتوں سے افضل ہے۔ ( [1] )  ( 2 ) : مِسواک کا استعمال اپنے لئے لازم کر لو کیونکہ اِس میں مُنہ کی صفائی اور اللہ پاک کی رِضا کا سبب ہے۔ ( [2] )

 اے عاشقانِ رسول ! * حُضُور نبیِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ہررات کئی بار مسواک کرتے تھے ، ہر بار سوتے وقْت بھی اور بیدار ہوتے وقْت بھی   * بغیر اچھی نیت کے مِسواک کرنے سے طَبْعی فوائد ( Physical Benefits )  تو  حاصِل ہوں گے مگر ثواب نہیں ملے گا ، مثلاً وُضُو کے لئے مِسواک کرنا ہو تو یوں تین نیتیں کر لیجئے : رِضائے اِلہٰی ، سُنت کی ادائیگی اور ذِکرودُرُود کے لئے  مُنہ کو پاکیزہ کرنے کی غرض سے مِسواک کروں گا * مشائخِ کرام فرماتے ہیں : جو شخص مِسواک کا عادی ہومرتے وقْت اسے کلمہ پڑھنا نصیب ہو گا  * حضرت  عبد اللہ ابن عباس  رَضِیَ اللہُ عنہما سے روایت ہے کہ مِسواک میں 10 خوبیاں ( Qualities )  ہیں : مُنہ صاف کرتی ، مسوڑھے ( Gums )  مضبوط بناتی ہے ، نظر تیز کرتی ، بلغم ( Phlegm )  دُور کرتی ہے ، مُنہ کی بد بو ختم کرتی ہے ، سُنَّت کے موافق ہے ، مسواک کرنے والے سے فِرشتے خوش ہوتے ہیں ، مسواک کرنے سے رب راضی ہوتا ہے ، مسواک نیکی بڑھاتی اور معدہ ( Stomach )  دُرُست کرتی ہے * مِسواک سیدھے ہاتھ میں اس طرح لیجئےکہ چھوٹی اُنگلی اس کے نیچے اور بیچ کی تین اُنگلیاں اُوپراور انگوٹھا سرے پر ہو * مسواک جب نا قابلِ استعمال ہو جائے تو پھینک مت دیجئے کہ یہ سنت ادا کرنے کا آلہ ہے ، احتیاط سے کسی جگہ رکھ دیجئے یا دفن کر دیجئے یا پتھر وغیرہ وزن باندھ کر سمندر میں ڈبو دیجئے۔ ( [3] )


 

 



[1]... اَلتَّرغِیْب وَالتَّرہیب ، كتاب : الطہارۃ ، الترغیب فی السواک ، صفحہ : 86 ، حدیث : 18۔

[2]... مسند امام احمد ، جلد : 2 ، صفحہ : 438 ، حدیث : 5869۔

[3]... 550 سنتیں اور آداب ، صفحہ : 47-50۔