Book Name:Hazrat Ayesha Ki Ilmi Shan
مُعالَجہ کیلئے تجویز کردہ دواؤں کو یاد کرنے کاسلسلہ جاری رکھا حتّٰی کہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا فَنِّ طِبّ میں ماہَر ہو گئیں ، بِلاشبہ اِس میں رحمتِ الٰہی آپ کے شاملِ حال تھی ، اس میں آپ کی بھرپور توجُّہ اور باکمال حافظے کا بھی بہت بڑا کردار ہے۔ فقہی مسائل اور طِبّی معلومات کے علاوہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کو قرآن و حدیث کو سمجھنے کے معاملے میں بھی اعلیٰ صلاحیت حاصل رہی ، یہی وجہ ہے کہ جب کسی مسئلے کی وضاحت یا آیت کی تفسیرو تشریح وغیرہ کے معاملے میں صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو کسی قِسم کی اُلجھن کا سامنا ہوتا تو وہ مومنین کی ماں حضرت عائشہ صدّیقہرَضِیَ اللہُ عَنْہَا کی بارگاہِ مُقَدَّسہ میں حاضر ہوجاتے ، اِس لئے کہ وہ جانتے تھے کہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کو بارگاہِ رسالت میں خاص قُرب حاصل ہے اور آپ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی تمام اَزواجِ مُطَہَّرات میں فِقہی مسائل جاننے اورقرآنِ کریم سمجھنے کی سب سے زیادہ قابلیت آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا ہی کے حصّے میں آئی ، یقیناً یہ سب صحبتِ مُصْطَفٰے ہی کا توفیضان تھا کہ جس کی بدولت آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کو عُلُوم و فُنُون کے میدان میں بے مثال و باکمال عِلمی موتی عطا ہوئے حتی کہ آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا کو پاکیزہ و مُقَدَّس کلام ، قرآنِ کریم کی آیات کے باقاعدہ شانِ نزول اور حج وغیرہ کے مسائل کا بھی اچھی طرح علم تھا جنہیں آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہَا اَصحابِ رسول عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے سامنے نہایت ہی شاندار انداز میں بیان فرمادِیا کرتی تھیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ مختلف قسم کےپھول اپنے اندرطرح طرح کی کشش ، خوبصورتی ، خوشبو اور فائدے رکھتے ہیں ، ہر ایک دل و دماغ کو تازگی بخشتا ہے ، یقیناًان پھولوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں مگر اس حقیقت کو بھی نہیں جھٹلایا جاسکتا کہ جو رُتبہ گلاب کے پھول کو حاصل ہے ، وہ کسی اور پھول کو حاصل نہیں کیونکہ وہ ایسا حسین و دلکش پھول ہے ، جسے ہر لحاظ سے