Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha

Book Name:Ziada Waqt Nikiyon Men Guzarny Ka Nuskha

فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1])  اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے!مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا  * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا  *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                    صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! آج کےاس پُر فتن دور میں ایک طرف تو نیکیاں کرنا انتہائی مشکل اور گناہ کرنا بہت آسان ہوگیا ہے تو دوسری طرف لوگوں کے پاس نیکیاں کرنے کا وقت بھی نہیں ہے ، اور شب و روز فکرِ معاش اور زیادہ سے زیادہ مال کمانے کی دُھن میں ہی گزر جاتے ہیں

مختصراً مطلب یہ کہ دِن میں کام کاج سے فُرْصَت نہیں ملتی اور رات کو نیند چڑھتی ہے تَو تکیہ لگائے لمبی تان کر سوتے رہتے ہیں۔ ایک ہی لَے میں زِندگی گزارتے چلے جا رہے ہیں ، پھر عُذْر بھی ہزاروں ہیں ، رِزْق بھی تَو کمانا ہے ، اگر رات کو سوئے نہیں تو دِن میں کام کیسے کر سکیں گے ، کام نہ کیا تو پیسے کہاں سے آئیں گے؟ بچوں کا کیا بنے گا؟ اَہْلِ خانہ کا کیا بنے گا؟ بڑی بڑی شاہانہ خواہشات کیسے پُوری ہو سکیں گی؟ الغرض ہر طرف ایک اَفْرَا


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 81 ، حدیث : 1284۔