Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain

چھوٹے بچے  کا شوقِ عبادت

الحمد للہ! دعوتِ اسلامی Special Persons (سپیشل پرسنز) یعنی گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں بھی نیکی کی دعوت عام کرتی ہے ، ایک بار کراچی کے ایک اسلامی بھائی نے اشاروں کی زبان (Sign Language) میں بیان کرتے ہوئے کہا : جو کثرت سے عِبَادت کرتا اور نوافِل پڑھتا ہے ، اللہ پاک اسے پسند فرماتا ہے۔ اس اجتماع میں ایک چھوٹا بچہ اپنے والد صاحب کے ساتھ آیا ہوا تھا ، یہ بچہ گونگا تھا ، مبلغ اسلامی بھائی کا بیان اس کے دِل پر اَثر کر گیا ، چنانچہ بیان کے بعد جب وقفہ آرام ہوا تو رات کو تقریباً 2 بجے دیکھا گیا کہ یہ چھوٹا بچہ نوافِل پڑھنے میں مَصْرُوف ہے ، اس سے پوچھا گیا کہ اتنی رات گئے نوافِل کیوں پڑھ رہے ہیں ، بولا : میں اللہ پاک کا پسندیدہ بندہ بننا چاہتا ہوں۔ بعد میں اس چھوٹے بچے کے والِد صاحب نے بتایا : الحمد للہ! میرا بیٹا نیک اعمال پر عمل کرتا ہے ، پانچوں نمازیں پڑھتا ہے اور اس کی برکت سے سارے گھر والے نمازی بن گئے ہیں۔

مدنی انعامات کی بھی مرحباکیابات ہے             قُرْبِ حق کے طالبوں کے واسطے سوغات ہے

نوٹ : دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں اب مدنی انعامات کو نیک اعمال کہا جاتا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنَّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوت صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وسَلَّم  نے فرمایا : مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَ مَنْ اَحَبَّنِیْ کَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّۃِ جس نے میری سنَّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنَّت میں