Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain

لیں تو ہماری زِندگی کاقبلہ دُرُست ہو جائے۔ اس ایک نیک عمل کو اپنا لینے سے ہمارے 24 گھنٹے نیکیوں میں گزر سکتے ہیں؛ مثلاً *ہم رات کو سونے سے پہلے نیت کر لیں : عِبَادت پر قُوُّت حاصِل کرنے کے لئے سوتا ہوں ، نمازِ فجر باجماعت اداکروں گا۔ یہ نیت کر کے سو جائیں ، ہمارا سونا عبادت میں شُمار ہو گا *صبح اُٹھیں ، نمازِ فجر ادا کریں ، ناشتہ کرنے سے پہلے نیت کر لیں : عِبَادت پر قُوَّت حاصِل کرنے کے لئے ناشتہ کرتا ہوں *کام پر جائیں تو نیت کر لیں : اللہ پاک کی رضا کے لئے حلال رِزْق کماؤں گا۔ یُوں ہر نیک اور جائِز کام سے پہلے کم از کم ایک  ایک اچھی نیت کرتے جائیں ، ہمارا ہر جائِز کام نیکیوں میں شُمار ہوتا چلا جائے گا اور ہم زِندگی کا اکثر حِصَّہ نیکیوں میں گزارنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

پھر ہم جو بڑے بڑے اور اہم کام کریں ، ان سے پہلے استخارہ کی بھی عادَت بنائیں ، بہارِ شریعت ، حصہ4 صفحہ : 68  پر استخارہ کرنے کے فضائل اور اس کاطریقہ لکھاہے ، اس کی دُعائیں بھی لکھی ہیں ، یہاں سے پڑھ کر یاد کر لیجئے۔ الحمد للہ! دعوتِ اسلامی بھی ہمیں استخارہ کی سہولت فراہم کرتی ہے ، یہ نمبر نوٹ کر لیجئے : 021-34858711۔ اس نمبر پر کال کر کے ہاتھوں ہاتھ استخارہ کروایا جا سکتا ہے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دِل کی پاکیزگی نہایت ضروری ہے

پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! داتا حُضُور رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ کی بہت پیاری کتاب کَشْفُ الْمَحْجُوب سے عِلْم و حکمت کے چند مدنی پھول چننے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں مگر اس سے پہلے ایک حدیثِ پاک سنیئے! ہمارے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم