Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain

یہ ہے : مَنْ نَظَرَ اِلَی الْخَالِقِ مَلَکَ جس نے خالِق کی طرف نِگاہ رکھی ، وہ مالِک ہو گیا۔ معلوم ہوا دُنیا کی ہر چیز انسان کے لئے بنی ہے ، لہٰذا جب انسان اپنے رَبّ کا ہو جاتا ہے تو دُنیا کی ہر چیز اس کی ہو جاتی ہے۔  اللہ پاک ہمیں بھی دِل سے غَیْرُ اللہ کی محبت نکالنے ، دُنیا سے پیچھا چھڑانے اور صِرْف اللہ پاک اور اس کے محبوب بندوں سے محبت رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ۔

محبت میں اپنی گما یااِلٰہی                   نہ پاؤں میں اپنا پتا یااِلٰہی

رہوں مست و بےخود میں تیری وِلا میں     پِلا    جام    ایسا    پِلا    یااِلٰہی([1])

دِل سے  غَیْرُ اللہ کی محبت نکالنے کا طریقہ

پیارے اسلامی بھائیو! داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے جو فرمایا : مَنْ نَظَرَ اِلَی الْخَالِقِ مَلَکَ جس نے خالِق کی طرف نِگاہ رکھی ، وہ مالِک ہو گیا۔  

اس فرمانِ عالی شان میں ایک بات ذرا تَوَجُّہ سے سمجھنے کی ہے۔ عُمُوماً ہمارے ہاں جب تَرْکِ دُنیا کی بات کی جاتی ہے تو ہمارے دِل میں کچھ خدشے پیدا ہوتے ہیں ، مثلاً ہم دِل ہی دِل میں سوچ رہے ہوتے ہیں کہ میاں! تَرْکِ دُنیا تو بڑے بڑے اولیا  کا کام تھا ، ہم جیسے یہ نہیں کر سکتے ، ہمارے بچے بھی ہیں ، کاروبار بھی ہے ، والدین بھی ہیں وغیرہ وغیرہ۔ اس قسم کی باتیں سوچ کر ہم خود کو تسلی دے لیتے ہیں۔ حالانکہ تَرْکِ دُنیا کی تعلیم قرآنِ کریم نے دی ہے اور ہم داتا حُضُور رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا فرمان سُن چکے کہ دِل سے دُنیا کی محبت نکالے بغیر


 

 



[1]...وسائِلِ بخشش ، صفحہ : 105۔