Book Name:Data Huzoor Ki Nasihatain

نایاب نسخہ عطا فرمایا ہے یعنی 72 نیک اَعْمَال ،   اس میں سب سے پہلا نیک عَمَل یہ ہے : کیا آج آپ نے کچھ نہ کچھ جائِز کاموں سے پہلے کم از کم ایک ایک اچھی نیت کی؟

اگر ہم صِرْف اس ایک نیک عمل کو استقامت کے ساتھ اپنا لیں تو اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے دِل پاک ہو گا ، دِل سے دُنیا کی محبت نکلے گی اور اللہ پاک کی رضا حاصِل کرنے کا ذِہن بھی بَن ہی جائے گا۔  اب اندازہ لگائیے!  یہ 72 میں سے صِرْف ایک نیک عمل پر استقامت کی برکت ہے ، اگر ہم پُورے  72 نیک اَعْمَال کو اپنی زِندگی میں نافِذْ کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو اس کی کیسی برکتیں نصیب ہوں گی؟

نیت کیجئے! ہم 72 نیک اَعْمال والے دینی کام کو اپنی زندگی میں نافِذ کریں گے۔ اس کے لئے  72 نیک اَعْمَال کا رسالہ مکتبۃالمدینہ سے طَلَب کیجئے ، اسے اپنے پاس رکھئے ،  روزانہ وقت مقرر کر کے اس کے خانے پُرکر کے اپنے یہاں کے ذِمَّہ دار کو جمع کروائیے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دین و دُنیا کی ڈھیروں برکتیں نصیب ہوں گی۔

الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے نیک اَعْمال (NaikAmal) موبائل ایپلی کیشن بھی جاری کر دی ہے ، یہ ایپلی کیشن ڈاؤنلوڈکر لیجئے ، اس کے ذریعے روزانہ اپنے اَعْمال کا جائِزہ لیجئے ، غور و فِکْر کے ساتھ اس کے خانے پُر کیجئے اورکارکردگی جمع کروائیے۔ یہ ایپلی کیشن خود بھی ڈاؤنلوڈ کیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔   آئیے!نیک اعمال اپنانے کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں :