Book Name:Bilal Habshi Ki 8 Hikayaat

اللہ پاک کے فضل وکرم سے مجھے اعتکاف کی سعادت ملی ، اجتماعی اعتکاف کا پُر کیف ماحول ، پُر سوز بیانات ، سحرو افطار کے روحانی مناظِر بہت اچھے لگے ، کرم بالائے کرم یہ کہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے علمی وروحانی مدنی مذاکروں اور رقت انگیز دعاؤوں نے دل سے گناہوں کا میل صاف کردیا۔ میری گناہوں سے تاریک زندگی میں عشقِ مصطفےٰ کی روشنی پھیل گئی۔ میں نے اپنے گناہوں سے سچی توبہ کی اور امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت کا شرف حاصل کیا ، الحمدللہ داڑھی شریف سے چہرہ سجا لیا ، سر پر عمامہ کا تاج سجایا اورسنّتوں بھری زندگی بسر کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کا دینی ماحول اختیار کرلیا۔

مقبول جہاں بھر میں ہو دعوتِ اسلامی                        صدقہ تجھے اے ربِّ غَفَّار! مدینے کا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اوقاتِ نماز(Prayer Times) ایپ کا تعارف

پیارے اسلامی بھائیو! دعوت اسلامی کے  آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت پیاری  موبائل ایپلی کیشن بنام اوقاتِ نماز (Prayer Times) جاری کی ہے*اس ایپلی کیشن کے ذریعے دنیا بھر میں کسی بھی مقام کے اوقات اور سمت قبلہ معلوم کیے جا سکتے ہیں*اس کے علاوہ پانچوں نمازوں کے اوقات کے ماہانہ ٹائم ٹیبل ، اذکار (روحانی علاج) ، مدنی چینل ریڈیو ، نماز کے اوقات میں موبائل کو سائلنٹ (Silent)کرنے کی سہولت اور اسلامی کیلنڈر موجود ہے۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند