Book Name:Bilal Habshi Ki 8 Hikayaat

رکھے اور پُر سَوْز آواز میں پڑھا : اللہُ اَکْبَرُ ، اللہُ اَکْبَرُ۔

اذان کی یہ پُر سَوْز آواز مدینۂ پاک میں گونج گئی ، سرزمینِ مدینہ پر ایک لرزہ طاری ہوا ، کہرام مچ گیا ، لوگوں کی چیخیں بلند ہو گئیں ، سرکارِ عالی وقار ، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی یاد سے دِل بے تاب ہو گئے ، ننھے بچے اپنی ماؤں سے لپٹ کر پوچھتے تھے : امی جان! حضرت بِلال تو آگئے ، ہمارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کب تشریف لائیں گے؟

حضرت بِلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اذان پڑھ رہے تھے ، مدینۂ پاک میں قیامت کا منظر تھا ، جب حضرت بِلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نے  پڑھا : اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَسُوْلُ اللہ۔ نگاہ اُٹھی ، منبرِ نُور پر پڑی ، آہ! منبر خالی تھا ، حضرت بِلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یادِ مصطفےٰ سے تڑپ گئے ، دِل بےقابُو ہو گیا اور شِدَّتِ غم سے غَشْ کھا کر زمین پر تشریف لے آئے۔ ([1])

تمہارے ہجر میں کیوں زندگی نہ مشکل ہو     تم ہی جگر ہو ، تم ہی جان ہو ، تم ہی دِل ہو

دِل ہجر کے درد سے بوجھل ہے ، اب آن ملو تو بہتر ہو

اس بات سے ہم کو کیا مطلب ، یہ کیسے ہو! یہ کیوں کر ہو!

 اے عاشقانِ رسول ! یہ عشقِ رسول کی کیفیات ہیں ، اللہ پاک ہمیں بھی سَوزِ بِلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے حِصَّہ نصیب فرمائے۔ اپنے دِل میں عشقِ رسول کو بڑھائیے! عشقِ رسول کی شمع کو مزید روشن کیجئے ، * درودِ پاک پڑھا کیجئے! * سُنتوں پر چلا کیجئے! *  تِلاوتِ قرآن کی عادَت بنائیے! *  رات کو تنہائی میں بیٹھ کر ، گنبدِ خضراء کا تصور باندھ کر پُر سوز نعتیں سُنا کیجئے! * سیرتِ مصطفےٰ (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) پر لکھی ہوئی کتابیں پڑھا کیجئے! * صحابۂ


 

 



[1]...سیر اعلام النبلاء ، جلد : 3 ، صفحہ : 222 ، زُلف زنجیر ، صفحہ : 74تا77۔