Book Name:Bilal Habshi Ki 8 Hikayaat

کنویں میں گِرْ چکے ہوتے ہیں اور ان کو اپنی دَوْلتِ ایمان لُٹ جانے کا اِحْسَاس تک نہیں ہوتا۔

کاش! مُؤذِّنِ رسول ، سچے عاشِقِ رسول ، حضرت بلالِ حبشی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کے صدقے ہمیں ایمان کی سلامتی نصیب ہو جائے۔

مسلماں ہے عطار تیری عطا سے          ہو  ایمان  پر  خاتمہ  یا  اِلٰہی([1])

شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ایک زبردست اور اپنے موضوع پر نایاب کتاب ہے : کُفْرِیَہ کلمات کے بارے میں سُوال جواب۔ اُردو زبان میں اس موضوع پر اتنی تفصیلی کتاب ملنا بہت مشکل ہے۔ یہ کتاب ہر گھر بلکہ ہر فرد کی ضرورت ہے۔ صرف 675 صفحات ہیں اور اس میں کفریہ کلمات کے بارے میں ایسی ایسی معلومات ہیں کہ جو پڑھتا ہے وہی جانتا ہے۔ آج ہی مکتبۃ المدینہ سے ہدیۃً یہ کتاب طلب کیجئے ، چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.netسے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(3) : قرآنِ پاک میں حضرت بلال رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کی شان

پیارے اسلامی بھائیو!  حضرت بِلال حبشی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ امتحانات سے گزرے ، پھر آزادی کی نعمت نصیب ہوئی تو بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہو گئے ، اب یہ جانِ کائنات ، فخرِ موجودات صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی خِدْمتِ بابرکت میں حاضِر رہتے تھے ، اسی طرح دیگر وہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان جو پہلے غُلامی کی زندگی بسر کر چکے تھے مثلاً حضرت صُہیب رُومی ،


 

 



[1]...وسائل بخشش ، صفحہ : 105۔