Book Name:Bilal Habshi Ki 8 Hikayaat

کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی سیرت پڑھا کیجئے! * اولیائے کرام کی سیرت بالخصوص ان کی عشقِ رسول والی کیفیات پڑھا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ  الْکَرِیْم! دِل میں عشقِ رسول کی شمع روشن ہو گی۔

    12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی مذکراہ

پیارے اسلامی بھائیو!  عاشقانِ رسول کی صحبت میں رہنا بھی عشق رسول بڑھانے کا ایک طریقہ ہے ، لہٰذا عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی  ماحول سے وابستہ ہو جائیے ، 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ اِنْ شآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دِل روشن ہو گا ، عشقِ رسول نصیب ہوگا ، محبتِ اِلٰہی نصیب ہو گی اور دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں ہاتھ آئیں گی۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک کام ہے : مدنی مذاکرہ۔

شیخِ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے کو رات عشاء کی نماز کے بعد مدنی چینل پر براہِ راست (Live) سُوال جواب کا سلسلہ فرماتے ہیں ، آپ بھی مدنی چینل پر پابندی کے ساتھ مدنی مذاکرہ دیکھنے ،  سننے کی کوشش فرمائیے۔  

ماڈرن نوجوان کی توبہ

منڈی بہاؤ الدین(صوبہ پنجاب ، پاکستان)کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی  کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں آنے سے پہلے میں گُناہوں کی ہلاکت خیز وادی میں بھٹک رہا تھا۔ ہر وقت دل و دماغ پر فیشن کا بھوت سوار رہتا اور نیکیوں سے دُور دُنیا کی رنگینیوں میں گم ہو کر زندگی برباد کر رہا تھا۔ ایک بار ایک مبلغ نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے آخری عشرے کے  اجتماعی اعتکاف کی بھرپور ترغیب دلائی ،  چنانچہ