Book Name:27 Nimazun Ka Sawab

حاصِل ہو جائے ، پیسے نہ تھے ، انتظار کرتے رہے ، یقیناً پیسے جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہو گی ، پھر کہیں جا کر یہ کتاب خریدی ہو گی ، پھر یہ عظیم کتاب خریدنے کے بعد خوشِی کا عالَم کیا تھا کہ جیسے بہت بڑی دولت ہاتھ آگئی ہو...!! اللہ اکبر ! امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے بچپن مبارک کا یہ انداز کیسا انوکھا اور پیارا ہے! الحمد للہ! آج شیخ طریقت ، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جس مقام پر موجود ہیں ، عُلَمائے کرام فرمایا کرتے ہیں : امیرِ اہلسنت سے جب کوئی مسئلہ دریافت کیا جاتا ہےتو آپ اتنی گہرائی کے ساتھ اس مسئلے کی تفصیل بیان فرماتے ہیں ، ایسا لگتا ہے کہ گویا بہار شریعت کے کئی ابواب انہیں زبانی یاد ہیں اور فقہ کے مسائل پر بہت عُبُور حاصل ہے۔

سُبْحٰنَ اللہ! بچپن بھی ایسا باکمال اور نِرالا تھا اور آج بھی الحمد للہ! دُنیا بھر میں لاکھوں لاکھ عاشقان رسول شیخ طریقت ، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

امیر اہلسنت! آپ کی ہمت کا کیا کہنا        جو بد کو نیک کر دے اس دعوت کا کیا کہنا

شُعُور و عِلْم و آگاہی ملے جس سے مسلماں کو   ترے پیارے نظامِ عِلْم اور حکمت کا کیا کہنا([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                  صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صَدْرُ الشَّرِیْعہ رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر تعارف

اے عاشقان رسول !  *مُحْسِنِ اہلسنت ، خلیفہ اعلیٰ حضرت ، مصنفِ بہار شریعت ، حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اَمْجَد علی اعظمی رضوی ، سنّی ، حنفی ، قادری ، برکاتی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہِ 1300سن ہجری میں ہند کے ایک قصبے ، مدینۃُ العلماء گھوسی شریف میں پیدا ہوئے


 

 



[1]...مناقِبِ عطار ، صفحہ : 13۔