Book Name:27 Nimazun Ka Sawab

جائیے ، اللہ پاک کے فضل سے ، اُس کے پیارے حبیب ، حبیبِ لبیب صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے احسان  اور اَوْلیائے کرام کے فیضان سے دعوت اسلامی الحمد للہ! مسجِد بھرو تحریک ہے ، الحمد للہ! دعوتِ اسلامی مسجدیں بناتی بھی اور انہیں آباد بھی کرتی ہے۔ آپ بھی دعوتِ اسلامی کے ساتھ مِل کر “ اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصْلاح کی کوشش “ میں لگ جائیے ، خوب بڑھ چڑھ کر 12 دینی کاموں میں حِصّہ لیجئے اور دُنیا و آخرت کی برکتیں لوٹیے!

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ہے : مدنی قافلہ۔ الحمد للہ!دنیا بھر میں عاشقانِ رسول سُنتوں کا پیغام عام کرنے کے لئے مدنی قافلوں میں سَفَر کرتے رہتے ہیں ، آپ بھی عاشقانِ رسول کے ساتھ مدنی قافلوں میں سَفَر کی عادَت بنائیے۔   

نَشے باز کی اِصْلاح ہو گئی

کراچی کے ایک شخص چھوٹی عُمر سے نَشے کے عادی ہو گئے تھے ، صُبح ناشتے کی جگہ چرس اور ہیروئن کا نشہ کیا کرتے ، کئی بار ڈاکٹروں سے علاج کروایا لیکن نشہ چھوٹ نہ سکا ، دیگرگُناہوں کی دلدل میں بھی پھنسے ہوئے تھے ، شادی کے بعد بیوی بچے بھی ان کی وجہ سے پریشان رہتے ، کسی طرح رَبِیع الاوّل میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پہنچ گئے ، وہاں ایک بڑی عمر کے مبلغ دعوتِ اسلامی نے ان پر شفقت کی اور ان کا ذہن بن گیا کہ میں 12دن کے مدنی قافلے میں سفر کروں گا ، مَدَنی قافلے میں شروع شروع میں ان کو نشہ نہ کرنے پر تکلیف تو ہوئی ، نہ ٹھیک سے نیند آتی تھی ، نہ بھوک لگتی تھی لیکن یہ عبادت میں لگے رہےاور رو رو کر اپنے گُناہوں کی معافی مانگتے رہے ، چار یا پانچ دن کے بعد ان کو بُھوک لگنا شروع ہوئی اور رات میں نیند بھی آنے لگی ، مَدَنی قافلے میں سفر کی برکت سے