Book Name:27 Nimazun Ka Sawab

کے گُنَاہ جھڑ جاتے ہیں۔ ([1])

اےعاشقانِ رسول!  سلام کرتے وقت آپس میں ہاتھ ملانا سُنّتِ مصطفےٰ ہے* ہمارے آقا ومولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  ملاقات کے وقت صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے سلام کرتے اور دونوں ہاتھوں سے مُصَافحہ فرماتے (یعنی ہاتھ ملایا کرتے) تھے۔  

یاد رہے! * مصافحہ دو ہاتھوں سے سنت مبارکہ ہے ، ایک ہاتھ ملانا سنت نہیں ہے۔ *بعض لوگ صرف انگلیاں ہی آپس میں ٹکرا دیتے ہیں ، یہ بھی سنت نہیں ہے۔ ([2]) *ہاتھ ملاتے وقت درمیان میں رُوْمال وغیرہ کا حائل ہو نا بھی سنت نہیں ہے بلکہ ہتھیلی سے ہتھیلی ملنی چاہئے۔ *مصافحہ کرتے وقت انگوٹھے کو معمولی سا دبانا چاہئے ، اس میں حکمت یہ ہے کہ انگوٹھے میں ایک رَگ ہے جس کو پکڑنے سے محبت بڑھتی ہے۔ * مصافحہ کرنے کے بعد کچھ لوگ اپنا ہی ہاتھ چوم لیتے ہیں یہ مکروہ ہے۔ ([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...کنزالعمال ، کتاب : الصحبۃ ، جزء : 9 ، جلد : 5 ، صفحہ : 57 ، حدیث : 25363۔

[2]...101مدنی پھول ، صفحہ : 8۔

[3]...بہارِ شریعت ، جلد : 3 ، صفحہ : 471ملتقطاً۔