Book Name:Faizan e Sayeda Khaton e Jannat

اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادَت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنَّت میں داخِل کروا دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا *بااَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا  *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔ اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!          صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُلِلّٰہِ!ر مضان المبارک کی بابرکت ، پُر نور ، پُر بہار  گھڑیاں ہیں ،  رَحمتوں کی چھماچھم برسات ہے ، لمحہ لمحہ بابرکت ہے ، خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو ظاہری و باطنی آداب کے ساتھ روزے رکھ کر ، خوش دِلی کے ساتھ 20رکعتیں تراویح پڑھ کر ، سحر وافطار کی برکتیں لُوٹ کر رَمضان المبارک کی بہاریں حاصِل کر رہے ہیں اور انتہائی محروم اور بدقسمت ہیں وہ لوگ جو ان مُبَارَک گھڑیوں میں بھی نیکیوں سے محروم ہیں ، روزے نہیں رکھتے ، تراویح نہیں پڑھتے یا پڑھتے بھی ہیں تو پوری نہیں پڑھتے ، بخشش و مغفرت اور رحمت کے اس عظیم ُالشّان مہینے میں بھی اللہ پاک اور رسولِ کریم  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی رضا والے کام کرنے سے دور ہیں۔ دو جہان کے سلطان ، شہنشاہِ کون ومکان صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : میری اُمَّت ذلیل ورُسوا نہ ہو گی جب تک وہ ماہِ رمضان کا حق ادا کرتی رہے گی۔ عرض کی گئی : یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! رمضان کے حق کو ضائع کرنے میں ان کا ذلیل ورُسْوا ہونا کیا ہے؟ فرمایا : اس ماہ میں ان کا حرام کام کرنا۔ پھر فرمایا : جس نے اس ماہ میں