Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat
مُقَدَّس جماعت میں سے پانچ (5)رسول عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ایسے ہیں جن کا راہِ حق میں صَبْر دیگرنبیوں اور رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے زیادہ ہے ، اِس لئے اِنہیں بطورِ خاص ’’اُلُوا الْعَزْم رسول‘‘ کہا جاتا ہے اور جب بھی ’’اُلُوا الْعَزْم رسول‘‘ کہا جائے تو یہی پانچوں رسول عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام مُراد ہوتے ہیں اور وہ یہ ہیں : (1)…حُضور اَقدس صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ۔ (2) …حضرت اِبراہیم عَلَیْہِ السَّلَام ۔ (3)…حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام۔ (4)…حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ االسَّلَام اور(5)…حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام۔
قرآنِ کریم میں اِن مُقَدَّس ہستیوں کاخاص طور پر ذِکْر کیا گیا ہے ، چنانچہ
پارہ21سُوْرَۃُ الْاَحْزاب کی آیت نمبر7 میں اِرشاد ِباری ہے :
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَهُمْ وَ مِنْكَ وَ مِنْ نُّوْحٍ وَّ اِبْرٰهِیْمَ وَ مُوْسٰى وَ عِیْسَى ابْنِ مَرْیَمَ۪-وَ اَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًاۙ(۷) (پ۲۱ ، الاحزاب : ۷)
ترجَمۂ کنزُ العِرفان : اور اے محبوب!یاد کرو جب ہم نے نبیوں سے اُن کا عہد لیا اور تم سے اور نُوح اور اِبراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے (عہد لیا) اور ہم نے اُن (سب) سے بڑا مضبوط عہد لیا۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آج کے اِس بیان میں ہم اِن ہمت والے رسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں سے ایک بہت ہی پیارے رسول حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی شان و عظمت ، آپ کامختصر تعارف ، معجزات و کمالات اور دیگر معلوماتی نکات سُنیں گے۔ لہٰذا پورا بیان توجہ کے ساتھ سُننے کی گزارش ہے۔ آئیے!سب سے پہلے ہم حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا مختصر تعارف سُنتے ہیں ، چنانچہ
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کا مختصرتعارف
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے والد کا نام عمران ہے۔ آپ حضرت اِبراہیم عَلَیْہِ السَّلَام کی اولاد میں سے ہیں۔ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام حضرت یوسف عَلَیْہِ السَّلَام کے وِصال سے چار سو (400) سال اور