Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
72مدنی انعامات کے رسالے کی ترغیب
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!* مَدَنی اِنعامات پر عمل کرتے ہوئے روزانہ مُحاسَبَہ کرنا بَدگُمانی اوردیگرگناہوں کی آفت سے پیچھا چُھڑانے کا اِنتہائی مفید اور با اثر نُسخہ ہے۔ * مَدَنی اِنعامات کے مطابق زندگی گزارنے والا فُضولیات سے محفوظ رہے گا۔ * ہمارے گناہوں کا علاج غور و فکر ہے۔ * قافلے اور مَدَنی اِنعامات عبادت ہی عبادت ہیں۔ * چل مدینہ کے قافلے کی سوغات ہیں۔ * مَدَنی اِنعامات پر عمل اور روزانہ غور و فکر کی بَرَکَت سے انسان گناہوں سے بچتا ہے ۔ * مَدَنی اِنعامات میں بہت جامِعِیّت ہے۔ * اِس میں رِضائے اِلٰہی کے اَسباب ہیں۔ * مَدَنی اِنعامات کا ہر سُوال گویا امیرِ اَہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اِنفرادی کوشش ہے۔ * روزانہ غور و فکر کرنا ، مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے کی چابی ہے۔ * مَدَنی اِنعامات تَصَوُّف و رُوحانِیّت کا مجموعہ ہیں ۔
لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ مکتبۃ المدینہ کے اِسٹال سے مَدَنی اِنعامات کے رسالے کو طلب کر کے اِن کے مطابق عمل کرتے ہوئے غور و فِکْر کرنے کو اپنی زندگی کا ایک لازِمی حِصّہ بنا لیں کہ بِلا شُبہ عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِسلامی بھائیوں اور اِسلامی بہنوں کی ایک کثیر تعداد ایسی ہے ، جن کی زندگی میں اِن مَدَنی اِنعامات نے اِنقلاب پیدا کر دیا ہے ، چنانچِہ
مُلکِ مُرشِد کے ایک اسلامی بھائی نے پچھلے 12 سال سے ایک مرتبہ بھی مَدَنی اِنعامات کا رسالہ جمع کروانے میں ناغہ نہیں کیا ، بلکہ پچھلے ڈیڑھ سال میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا کہ اُنہوں نے غور و فکر نہ