Book Name:Hazrat Musa Ki Shan o Azmat
کی طاقت عطا فرمائی ہے ، پس قِیامت تک جوکوئی مجھ پر دُرودِپاک پڑھتا ہے تو وہ مجھے اُس کااور اُس کے باپ کا نام پیش کرتاہے ، (کہ)فُلاں بن فُلاں نے آپ پر یہ دُرودِ پاک پڑھا ہے۔
(مجمع الزوائدکتلب الادعیۃ ، باب فی الصلاۃ علی النبی…الخ ، ۱۰ / ۲۵۱ ، حدیث : ۹۱ ۱۷۲)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرلیتے ہیں۔ فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔ ([1])
اہم نکتہ:نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زیادہ۔
* نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * عِلْمِ دین کی تَعظیم کے لیے جب تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوااللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اِجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافَحہ اور اِنفرادی کوشش کروں گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یُوں تو سارے اَنبیا اور رُسُل عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام ہِمّت والے ہیں اور سبھی نے راہِ حق میں آنے والی تکالیف پر صَبْر و ہِمّت کا شاندارمُظاہَرہ کیا ہے البتہ اِن کی